منگل‬‮ ، 04 فروری‬‮ 2025 

بلدیاتی الیکشن کی اگلے مرحلے میں بھی پی ٹی آئی کو شرمناک اور عبرتناک شکست دیں گے، حافظ حمد اللہ

datetime 20  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) کے پی خے بلدیاتی انتخابات پر پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ خیبر پشتونخواکے عوام نے بلدیاتی الیکشن میں پی ٹی آئی کو مسترد کرکے اپنا فیصلہ سنا دیا۔

بلدیاتی الیکشن کی اگلے مرحلے میں بھی پی ٹی آئی کو شرمناک اور عبرتناک شکست دیں گے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا صوبائی اور وفاقی حکومت نے ووٹ چوری کرنے کے لئے سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال کیا۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ کے عوام نے ووٹ کی طاقت سے حکومت اور نوٹ کی طاقت کو شکست دی۔ صوبائی اور وفاقی حکومت،پشاور، مئیر اور دیگر انتخابی نتائج کو روکنے کی سازش کررہی ہے۔ انہوں نے کہا الیکشن کمیشن بغیر کسی تاخیر کے پشاور، مئیر کی کامیابی سمیت تمام کامیاب امیدواروں کا اعلان کرے۔ انہوں نے کہا جمعیت علمائے اسلام اور مولانا فضل الرحمن کی سیاست ختم کرنے والوں کی بیساکھیوں پر کھڑی سیاست ختم ہونے والی ہے۔ اب پی ٹی آئی کی جھوٹی سیاست، کرپٹ اور نااہل سرکار کا خاتمہ پورے ملک میں پی ڈی ایم کے ہاتھوں ہوگا۔

موضوعات:



کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…