ہفتہ‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2025 

نیا پاکستان صحت کارڈ کااجراء نئے پاکستان کی جانب ایک بڑا قدم ، حکومت کا ہر خاندان کو 10 لاکھ روپے سالانہ مفت علاج کیلئے دینے کا اعلان

datetime 20  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)نیا پاکستان صحت کارڈ کااجراء نئے پاکستان کی جانب ایک بڑا قدم ،حکومت کا ہر خاندان کو 10 لاکھ روپے سالانہ مفت علاج کیلئے دینے کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ جنوری سے نیا پاکستان صحت کارڈ کے تاریخ ساز فلاحی منصوبے کاآغاز کیا جا رہا ہے جبکہ ڈیرہ غازی خان ڈویژن اور

ساہیوال ڈویژن میں صحت کارڈ پہلے ہی دیا جا چکا ہے۔ اگلے ماہ نیاپاکستان صحت کارڈ کااجراء پہلے مرحلے میں لاہو رڈویژن سے کیاجائے گا اور لاہو رڈویژن کے بعد پنجاب کے دیگر 6ڈویژن میں نیا پاکستان صحت کارڈ کا اجراء کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ 31مارچ تک پنجاب کے ہر خاندان کے پاس نیا پاکستان صحت کارڈہوگا۔ اس کارڈ کے ذریعے ہر خاندان کو 10 لاکھ روپے سالانہ مفت علاج کی سہولت میسر ہو گی اور پنجاب کے 3 کروڑ خاندان اور ساڑھے 11 کروڑ عوام اس کارڈ سے مستفید ہوں گے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ نیا پاکستان صحت کارڈ کااجراء نئے پاکستان کی جانب ایک بڑا قدم ہے اور یہ اس وعدے کی تکمیل ہے جو ہمارے قائد وزیراعظم عمران خان نے قوم سے کیا۔ صحت کی سہولتو ں کو بہتر بنانے پر ہماری حکومت نے سب سے زیادہ توجہ دی ہے۔ ماضی میں شعبہ صحت کو نظر انداز کیا گیا۔ سابق حکومت میں شعبہ صحت کا بجٹ 169 ارب روپے تھا جبکہ ہماری حکومت نے صحت کے بجٹ کو بڑھا کر 399 ارب روپے کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کی تاریخ میں شعبہ صحت کی بہتری کے لئے پہلی بار خطیر رقم مختص کی گئی ہے اور پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار لاہور سمیت پسماندہ اضلاع میں 8مدراینڈ چائلڈ ہسپتال بن رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیا پاکستان صحت کارڈ وہ فلاحی منصوبہ ہے جس کے بارے میں ماضی کی حکومتوں نے سوچا تک نہیں۔ عام آدمی او راس کے خاندان کواس کارڈ کے ذریعے علاج معالجہ کی معیاری سہولتیں ملیں گی اور یہ صرف ایک کارڈ نہیں بلکہ عام آدمی کی مشکلات کے احساس او راس کے حل کا جامع پروگرام ہے۔



کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…