ہفتہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2025 

پاکستان میں 41 سال بعد او آئی سی کانفرنس کا انعقاد، اسلام آباد دنیا بھر کی توجہ کا مرکز بن گیا

datetime 19  دسمبر‬‮  2021 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک/ اے پی پی)اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کی 17 ویں غیر معمولی کانفرنس اتوار کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شروع ہوگئی، پاکستان میں 41 سال بعد او آئی سی کانفرنس کے منعقد ہونے کے موقع پر اسلام آباد دنیا بھر کی توجہ کا مرکز بن گیا ۔

تفصیلات کے مطابق یہاں پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونے والی اس کانفرنس کی میزبانی پاکستان کررہا ہے جس میں افغانستان کی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔ وزرائےخارجہ کانفرنس کی صدارت وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کررہےہیں۔کانفرنس میں وزیر اعظم عمران خان، او آئی سی کے سیکرٹری جنرل، رکن ممالک کے وزرائے خارجہ، مندوبین اور مبصرین کے علاوہ اقوام متحدہ کی مختلف تنظیموں، بین الاقوامی مالیاتی اداروں، پی فائیو، یورپی یونین اور دیگر اداروں کے نمائندے بھی شریک ہیں۔ کانفرنس کا انعقادپاکستان کی ان کوششوں کا حصہ ہے جن کا مقصد افغانستان کی موجودہ صورتحال کی جانب بین الاقوامی برادری کی توجہ مبذول کرانا ہے تاکہ وہاں کسی بھی انسانی بحران کو روکا جاسکے۔اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کی اسلام آباد میں ہونے والی کانفرنس کا بنیادی مقصد مسلم امہ کی جانب سے افغانستان کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی اور انسانی بنیادوں پر افغانستان کو امداد کی فراہمی کے لئے ٹھوس اقدامات کرنا ہے۔وسیع تر تناظر میں اس کانفرنس کا انعقاد اس مقصد کے لیے کیا گیا ہے تاکہ دنیا کو یہ باور کرایا جائے کہ افغانستان کی موجودہ صورتحال محض ایک انسانی المیے کو جنم نہیں دے گی بلکہ اس کے نتیجے میں خطے اور خطے سے باہر بھی امن و سلامتی کو سنگین خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…