ہفتہ‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2025 

ایک سالہ بچہ اکیلا بحیرہ روم عبور کر کے اٹلی پہنچ گیا

datetime 19  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایک سالہ بچہ اکیلا بحیرہ روم عبور کر کے اٹلی پہنچ گیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق والدین کی جانب سے اپنے ایک سالہ بچے کو بحیرہ روم جانے والی مہاجرین کی کشتی میں سوار کیا گیا تھا تاہم وہ خود کسی وجوہ کی بنا پر کشتی میں سوار نہ ہو سکے۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق کشتی کے ذریعے 500 سے زائد مہاجرین اٹلی کے جزیرے لیمپیڈوسا پہنچے جنہیں پہنچتے ہی پولیس نے تحویل میں لے کر حفاظتی مرکز منتقل کر دیا گیا جہاں ان سے تفتیش کی گئی۔غیر قانونی طور پر اٹلی پہنچنے والی مہاجرین کی کشتی 7 جزیروں سے ہوتے ہوئے پہنچی جبکہ بچے سے متعلق مسافروں نے بتایا کہ بچے کے والدین اسے کشتی میں چھوڑ گئے تھے اور بچے کا خاص خیال رکھنے کی تلقین کی تھی تاہم ہو سکتا ہے کہ بچے کے والدین کو کشتی میں سوار ہونے نہ دیا گیا ہو۔مسافروں نے دوران تفتیش سیکیورٹی اہلکاروں کو بتایا کہ وہ بچے اور اس کے والدین سے متعلق کچھ نہیں جانتے تاہم ہو سکتا ہے والدین نے اپن بچے کو بہتر مستقبل کے لیے بحیرہ روم کی طرف روانہ کیا ہوا۔ریسکیو اہلکاروں ںے بچے کو اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی صحت کو بہتر قرار دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…