اسلام آباد(آن لائن)40 ہزار روپے مالیت کے پرائز بانڈز کیش کرانے کی مدت میں توسیع کردی گئی۔ وزارت خزانہ حکام کے مطابق 40 ہزار کا پرائز بانڈ 31 مارچ 2022 تک کیش کرایا جا سکے گا خزانہ ڈویڑن حکام کے مطابق?25 ہزار کے پرائز بانڈز بھی کیش کرانے کی مدت میں 31 مارچ 2022 تک توسیع کردی گئی ہے 7500 کے پرائز بانڈز میں بھی کیش کرانے کی مدت میں 31 مارچ 2022 تک توسیع کردی گئی ہے40 ہزار روپے مالیت کے پرائز بانڈز کیش کرانے کی آخری تاریخ 21 دسمبر تھی وزارت خزانہ حکام کے مطابق منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنانسنگ کے خطرات کی وجہ سے 40 ہزار کا بانڈ ختم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔