جمعہ‬‮ ، 03 اکتوبر‬‮ 2025 

ہربھجن سنگھ کے قصوں پر امیتابھ بھی قہقہے لگانے پر مجبور

datetime 18  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ لیجنڈ امیتابھ بچن کئی برس سے ‘کون بنے گا کروڑ پتی’ کے میزبان ہیں، سیزن 13 کی ایک قسط کا پرومو آن ایئر ہوا ہے، جس میں عرفان پٹھان اور ہربھجن سنگھ شو کا حصہ بنے ہیں۔ شو کے دوران امیتابھ بچن، عرفان پٹھان اور ہربھجن سنگھ میں دلچسپ گفتگو ہوئی، جس نے شرکاء کو ہی نہیں دیکھنے والوں کو بھی قہقہے لگانے پر

مجبور کردیا۔اس دوران ایک موقع پر ہربھجن سنگھ سچن ٹنڈولکر کی نیٹ پریکٹس سے متعلق ایک قصہ سنایا تو بالی ووڈ لیجنڈ لوٹ پوٹ ہوگئے۔امتیابھ بچن نے دونوں مہمانوں سے مزہ لینے کیلئے کہا کہ آپ دونوں کا غصہ بہت شہرت رکھتا ہے، اس پر عرفان پٹھان نے ہاتھ میں دو گیندیں پکڑلیں۔عرفان پٹھان کے ہاتھ میں 2 گیندیں دیکھ کر بالی ووڈ لیجنڈ حیرت زدہ ہوئے، چہرے کے تاثرات ایسے بدلے جیسے یہ گیندیں ابھی انہیں ماردی جائیں گی۔اس پر بھارتی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر نے امتیابھ بچن کو تسلی دیتے ہوئے کہا کہ سر آپ بالکل فکر نہ کریں، ہمارا سارا غصہ ان گیندوں پر نکل جائے گا۔اس بات کو امتیابھ بچن نے خوب سراہا اور تالیاں بجائیں، جس پر ہربھجن سنگھ نے کہا کہ سر فلم نگری میں ‘اینگری ینگ مین’ کا خطاب تو آپ کے پاس ہے۔ایک موقع پر ہربھجن سنگھ نے عرفان پٹھان کو چھیڑتے ہوئے کہا کہ یہ کھانے میں نمبر ون ہے، ہم ایک ہاتھ سے کھاتے ہیں، یہ دونوں ہاتھوں سے کھاتا ہے، اتنا کھاتا ہے کہ چار لوگوں کا کھانا اکیلے نمٹادے۔

اس پر امتیابھ بچن نے عرفان پٹھان کی طرف داری لی اور ان کے اس عمل کی تعریف کی، اس پر بھارتی فاسٹ بولر نے کہا کہ سر دونوں ہاتھوں کے ساتھ انصاف ہونا چاہیے۔بالی ووڈ لیجنڈ نے دوران گفتگو کرکٹرز کی انگریزی کا تذکرہ بھی چھیڑا تو ہربھجن سنگھ نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے ابتدائی دنوں کا قصہ سنایا کہ وہاں ہر کھلاڑی سے کئی فارم بھروائے گئے، جن میں ذاتی نوعیت سے لے کر پسند نا پسند تک کے سوالات تھے، ہمارے ایک کھلاڑی نے مدر ٹنگ کے خانے میں ‘پنک’ لکھ دیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…