ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

بی آر ٹی پشاور نے کامیابی کے ریکارڈ قائم کر دیے ہیں، خیبرپختونخوا حکومت

datetime 17  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) بی آر ٹی پشاور نے کامیابی کے ریکارڈ قائم کر دیے ہیں، خیبرپختونخوا وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اطلاعات محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ بی آر ٹی کو شروع ہوئے ایک سال چار مہینے ہو گئے ہیں، عوام کو ماحول دوست اور آرام دہ سفر مہیا کیا جا رہا ہے، ان کا کہنا تھا کہ اس عرصہ میں سفر کرنے

والے مسافروں کی کل تعداد پانچ کروڑ سے بڑھ گئی ہے، اب بی آر ٹی کے یومیہ مسافروں کی تعداد بھی دو لاکھ سے زائد رہنے لگی ہے۔ حال ہی میں بی آر ٹی پشاور کو بین الاقوامی سطح پر پائیدار ٹرانسپورٹ ایوارڈ کے لئے اعزازی تذکرہ کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے، اس بارے میں وزیر مملکت فرخ حبیب نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ خیبرپختوا حکومت کو خاص کریڈٹ دینا چاہتا ہوں جن کی خصوصی محنت کے باعث پشاور بی آر ٹی کو عالمی سطح پر بہترین پائیدار ٹرانسپورٹ ایوارڈ کے لئے منشن کیا گیا ہے، پشاور بی آر ٹی نے ایک جدید نظام کے ذریعے لوگوں کی آمد و رفت کے لئے بہترین سہولیات فراہم کی ہیں۔ دوسری جانب پیر کو بلدیاتی انتخابات کے لئے بی آر ٹی سروس ایک دن کے لئے بند کرنے یا نہ کرنے بارے میں رپورٹ طلب کی ہے بلدیاتی انتخابات کے دن بی آر ٹی سروس جزوی طور پر ایک دن کے لئے بند کرنے کی تجویز زیر غور ہیں۔ بی آر ٹی سروس بند کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ آج کر دیا جائے گا تاہم بی آر ٹی سروس کو بند کرنے کی تجویز پر انتظامیہ کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ دیگر پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند رہے گی لہذا بی آر ٹی سروس کو بند نہ کیا جائے تاہم بعض افراد کی جانب سے ممکنہ طور پر شکست یاکامیابی کی خوشی میں بی آر ٹی سروس کو نقصان پہنچنے کے امکانات کے باعث بند کرنے کی تجویزدی گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…