پیر‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2025 

پی آئی اے ملازمین کیلئے زبردست خوشخبری نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا

datetime 15  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے)کے ملازمین کے لیے زبردست خوشخبری ہے کہ ان کی تنخواہوں میں اضافہ کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ پی آئی اے کے چیف ہیومن ریسورس آفیسر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تنخواہوں میں اضافے کا اطلاق یکم نومبر سے ہو گا۔

پے گروپ ایک اور 2 کے ایڈمن سمیت ٹیکنیکل اسٹاف کی تنخواہوں میں25 فیصد اضافہ ہوا ہے جب کہ پے گروپ 3اور4کے ایڈمن اور ٹیکنیکل اسٹاف کی تنخواہوں میں20 فیصداضافہ کیا گیا ہے۔انجینئرنگ افسر، پے گروپ 5 اور 6 کے افسران کی تنخواہوں میں15فیصد، ایئرکرافٹ انجینئرز، کاک پٹ کریو، جنرل منیجرز اور پے گروپ7تا9 کیلئے 10فیصداضافہ ہوا ہے۔نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ اضافے کا اطلاق کنٹریکٹ ملازمین پرنہیں ہوگا ملازمت سے برطرف اور جبری ریٹائرڈملازمین بھی اضافے کے اہل نہیں، ایسے ملازمین جو 4ماہ سے زائد بغیر تنخواہ رخصت پرہیں ان کی تنخواہوں میں بھی اضافہ نہیں ہوگا۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ چھٹیوں سے واپس آکر کام شروع کرنے پر ملازمین اضافے کے حقدار ہوں گے۔



کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…