بدھ‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2026 

بھنگ میں بہت سی بیماریوں کا علاج ہے، سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی اکبر کے ریمارکس

datetime 15  دسمبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)سپریم کورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے کہا ہے کہ بھنگ بہت سی بیماریوں کا علاج ہے اور مختلف ممالک میں اسے دوا کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔سپریم کورٹ میں منشیات کے ملزمان کی سزاؤں سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس اعجازالاحسن کی سربراہی میں 7 رکنی لارجر بینچ نے کی۔سپریم کورٹ نے عدالتی معاونین کو تحریری

معروضات جمع کرانے کا حکم دے دیا اور کہا کہ سینیٹ کی ایک کمیٹی منشیات کے ملزمان سے متعلق قانون سازی کر رہی ہے، سینیٹ کی کمیٹی میں ہونے والی پیشرفت سے متعلق آگاہ کیا جائے۔خواجہ حارث نے کہا کہ حکومت جو قانون سازی کر رہی ہے اس میں مختلف منشیات کی نوعیت کے مطابق سزائیں ہوں گی۔نجی ٹی وی کے مطابق جسٹس سجاد علی شاہ نے ریمارکس دیے کہ پہلے بھنگ اور ہیروئن کی سزا برابر تھی، اگربھنگ اور ہیروئن کی سزا الگ الگ کی جا رہی ہے تو یہ خوش آئند ہے، بھنگ ہیروئن سے کم خطرناک نشہ ہے۔جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے ریمارکس دیے کہ بھنگ تو بہت سی بیماریوں کا علاج اور انسانی اعصاب کیلئے قوت بخش ہے، مختلف ممالک میں بھنگ کو دوا کے طور پراستعمال کیا جاتا ہے۔جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ اب تو حکومت بھی بھنگ پر پالیسی بنا چکی ہے۔عدالتی معاون اعتزاز احسن نے کہا کہ عدالت کو ایک دلچسپ واقعہ سنانا چاہتا ہوں، 1988 میں نواز شریف ہزاروں افراد کے ساتھ ضیاء الحق کی برسی کیلئے اسلام آباد آئے، اطلاع ملی کہ زیرو پوائنٹ پر بسیں روک دی گئی ہیں، سکیورٹی خدشات پر تشویش ہوئی تو آئی جی نے بتایا کہ بسوں میں بھنگ کاٹ کاٹ کر بھری جا رہی ہے۔ اعتزاز احسن کے واقعہ سنانے پر عدالت میں قہقہے لگ گئے۔سپریم کورٹ نے منشیات کے ملزمان کی سزاؤں سے متعلق کیس کی سماعت جنوری کے آخری ہفتے تک ملتوی کر دی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



موسمی پرندے


’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…