بدھ‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2026 

پی ایس ایل تب اوپر جائے گا جب مزید پیسہ آئے گا، رمیز راجہ

datetime 12  دسمبر‬‮  2021 |

لاہور( این این آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیزراجہ نے کہا ہے کہ چاہتا ہوں پی ایس ایل کو ہر سال بڑے سے بڑا بنانے کی کوشش کریں، پی ایس ایل تب اوپر جائے گا جب مزید پیسہ آئے گا، پی ایس ایل سیون میں ریکارڈ سپانسرز سے بڑا فائدہ ہوا ہے ،کرکٹ بورڈ اور فرنچائز مالکان کا تعلق بہت اہم ہے ،لیڈرشپ بہتر ہو تو تمام چیزیں بہتر سمت میں جاتی ہیں جبکہ بورڈ اور مالکان کو

ایک پیج پر ہونا چاہیے ، اگر پچ اچھی نہیں ہوگی تو آپ کا پراڈکٹ ٹھیک نہیں ہوگا ،اگلے ایک ڈیڑھ ماہ میں 30ہائبرڈ پچز بنائیں گے ،دو ڈراپ ان پچز بنانے جارہے ہیں اور ان دو ڈراپ ان پچز پر 37 کروڑ کی لاگت آئے گی اوریہ سپانسرملے ہیں۔پی ایس ایل سیون کی ڈرافٹنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی رمیزراجہ نے کہا کہ جب آیا تو کوشش کی یہاں سٹریٹجک پارٹنر شپ کریں، ہمارے سسٹم کا ٹیلنٹ فرنچائزمالکان کے ذریعے سامنے آرہا ہے،آگے چل کر ایک دو اعلانات کریں گے جو پاکستان کرکٹ کو اوپر لے کرجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کرکٹ کے روشن مستقبل کاتعلق لیڈرشپ سے ہے، لیڈر شپ کو کام کرنے دیں تو اس سے چمتکارہو جاتا ہے،ٹیلنٹ کی پرموشن کے لیے پی سی بی اور فرنچائزز کو ایک پیج پر ہونا چاہیے،جی پی ایس ری سیٹ کرنے کی جب بات کی جاتی تو ٹیلنٹ کو چمکانے کی ضرورت ہے۔انہوںنے کہا کہ جب تک آپ کے پاس پیسے نہیں ہوں گے کرکٹ اوپر نہیں جائے گی ، کرکٹ بورڈ اورفرنچائزمالکان کا رابطہ بہت اہمیت کا حامل ہے،کرکٹ کو مزید بہتر بنانے کیلئے ماڈلز موجود ہیں جن پر آگے بات کریں گے، پی ایس ایل کے اسپانسرز کا تعاون بہت اہم ہے جس پر شکر گزار ہوں۔انہوںنے مزید کہاکہ چیئرمین پی سی بی نے مزید کہا کہ کوشش یہی ہے کہ پی ایس ایل کو دنیا کی بہترین لیگ بنائیں ۔آج ہم سٹریٹجک پارٹنرشپ کرنے جارہے ہیں ،جب تک آپ کی پچز نہیں ہونگی تو بین الاقوامی کرکٹ میں مشکلات ہوںگی ،جتنی بھی فرسٹ کلاس کرکٹ دیکھی اس میں پچز کا معیار بہتر نہیں تھا، اگر پچ اچھی نہیں ہوگی تو آپ کا پراڈکٹ ٹھیک نہیں ہوگا ۔رمیض راجہ نے کہا کہ اگلے ایک ڈیڑھ ماہ میں سکولوںاورکالجوںمیں30ہائبرڈ پچز بنائیں گے ،دو ڈراپ ان پچز بنانے جارہے ہیں اور ان دو ڈراپ ان پچز پر 37 کروڑ کی لاگت آئے گی اورعارف حبیب گروپ نے دو ڈراپ ان پچزز اسپانسر کی ہیں، ان میںسے ایک پچ لاہور اور دوسری کراچی میں لگائی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



موسمی پرندے


’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…