بدھ‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2026 

ملک پر نااہل قیادت مسلط ہے جس نے ملک و قوم کو بحرانوں کے سوا کچھ نہیں دیا ،رانا ثناء اللہ

datetime 12  دسمبر‬‮  2021 |

فیصل آباد (آن لائن)پاکستان مسلم لیگ(ن ) پنجاب کے صدر و ممبر قومی اسمبلی راناثناء اللہ خاں نے کہا ہے کہ ملک پر اس وقت نااہل قیادت مسلط ہے جس نے ملک و قوم کو بحرانوں کے سوا کچھ نہیں دیا ترقی کی رفتار کو روک کر ملک کو کھنڈرات میں تبدیل کرنے کے مشن پر گامزن ہے مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان (ن) لیگ کی اتحادی جماعت ہے جنہوں نے ہر مشکل کی گھڑی میں

پاکستان مسلم لیگ (ن) کا ساتھ دیا ہے ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے مرکزی جمعیت اہلحدیث کے ضلعی ناظم قاری محمد ارشد ‘ ترجمان خالد محمو د اعظم آبادی’ رانا کلیم اللہ’ ڈاکٹر محمد شکیل’ حافظ محمد ذیشان سے ملاقات کے دوران کی مرکزی جمعیت اہلحدیث کے ضلعی ناظم قاری محمد ارشد نے کہا کہ تاریخ کی بدترین مہنگائی ‘ ریکارڈ بے روزگاری’ ناانصافی ‘ بدامنی کرپشن ‘ فحاشی’ و عریانی ‘ حقیقی جمہوریت کی بحالی اور معاشی استحکام کیلئے ہماری جماعت پی ڈی ایم کا حصہ بنی ہے ہم نے کبھی مفاد کی سیاست نہیں کی بلکہ ہمیشہ ملکی وقار بقاء و سلامتی کو مقدم رکھا ہے مرکزی جمعیت اہلحدیث کو اپنے قائدین سینیٹر علامہ پروفیسر ساجد میر اور سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم کی قیادت پر فخر ہے جن پر آج تک ایک بھی کرپشن کا داغ نہیں مخالفین کے تمام تر ہتھکنڈوں کے باوجود ان کے دامن صاف ہے انہوں نے مزید کہا کہ حکمرانوں نے نیا پاکستان بناتے بناتے پرانا پاکستان بھی تباہ کر دیا ہے ایسے حالات میں تمام سیاسی و مذہبی ‘ دینی جماعتوں کی ذمہ داری ہے کہ اسلام و ملک دشمن حکومت سے جان چھوڑانے کیلئے سب مل کر مشترکہ جدوجہد کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



موسمی پرندے


’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…