لاہور( این این آئی)صوبائی دارالحکومت لاہورمیں پاکستان سپر لیگ سیزن سیون کیلئے ڈرافٹنگ کی تقریب ہوئی جس میں 32 ممالک کے 425کھلاڑیوں کے درمیان سلیکشن کی گئی،میگا ایونٹ27 جنوری سے شروع ہوگا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پی ایس ایل سیزن سیون کی ڈرافٹنگ میں
ہرفرنچائز کو 18رکنی سکواڈ میں پلاٹینم، ڈائمنڈ اور گولڈ کیٹیگریز کے تین تین کھلاڑی شامل کرنے کی اجازت تھی،سلور میں 5، ایمرجنگ میں 2 اور سپلیمنٹری کیٹیگری کے 2 پلیئرز شامل کرنا تھے، ڈرافٹنگ کے لئے 32ملکوں سے مجموعی طور پر 425 کھلاڑی سلیکشن کیلئے دستیاب تھے۔



















































