اسلام آباد (آن لائن ) اسلام آباد ایئرپورٹ سے ٹیک آف کے بعد پی آئی اے کی پرواز حادثے سے بچ گئی ۔ ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 301 میں اڑان بھرنے کے بعد اچانک فنی خرابی پیدا ہوگئی ۔کپتان نے کنٹرول ٹاور سے رابطے کے بعد طیارے میں فنی خرابی سے آگاہ کرکے لینڈنگ کی اجازت طلب کی ۔ایئرٹریفک کنٹرولر کے اجازت دینے کے
بعد طیارے نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈ کیا ۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق جہاز کے کپتان نے حفاظتی اصولوں کے پیش نظر واپس آنے کا فیصلہ کیا۔مسافروں کو پیش آنے والی دشواری پر معذرت خواہ ہیں۔ احتیاطی تدابیر پر کوئی سمجھوتہ نہیں کہا جاسکتا تھا ترجمان عبداللہ خان نے کہا دوبارہ دیکھ بھال کے بعد جہاز منزل مقصود پر روانہ ہوگیا ہے اور 30۔7 پر کراچی پہنچے گا



















































