بدھ‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2026 

مجھے کوئی سیاست نہ سکھائے، اچھی طرح سیاست آتی ہے غضنفر بلور کا تنقید کر نے والوں کو جواب

datetime 12  دسمبر‬‮  2021 |

پشاور (این این آئی)پاکستان تحریکِ انصاف میں شمولیت اختیار کرنے والے غضنفر بلور نے تنقید کر نے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے کوئی سیاست نہ سکھائے، مجھے اچھی طرح سیاست آتی ہے،پی ٹی آئی میں شمولیت میرا ذاتی فیصلہ ہے، میرے خاندان میں کسی قسم کا تنازع نہیں ،عمران خان

ملک کو ترقی نہ دیتے تو کے پی میں پی ٹی آئی کی دو بار حکومت نہ آتی۔پشاور میں غضنفر بلور نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حاجی غلام احمد بلور کو والد کا درجہ دیتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میں شمولیت میرا ذاتی فیصلہ ہے، میرے خاندان میں کسی قسم کا تنازع نہیں ہے، میرا تعلق بزنس کمیونٹی سے ہے۔تحریکِ انصاف میں شامل ہونے والے غضنفر بلور نے کہا کہ 2013ء میں الیکشن لڑ چکا ہوں، جو کہتے ہیں میں سیاسی نہیں، وہ میرے بعد سیاست میں آئے۔انہوں نے کہا کہ میں وزیرِ اعظم عمران خان کی پالیسیز پر مکمل اعتماد کرتا ہوں، وہ ملک کو ترقی نہ دیتے تو کے پی میں پی ٹی آئی کی دو بار حکومت نہ آتی۔واضح رہے کہ غضنفر بلور 2 روز قبل پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) میں شامل ہوئے ہیں۔غضنفر بلور کے والد الیاس بلور اور خاندان کے بیشتر افراد عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) سے وابستہ ہیں۔گزشتہ روز عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سینئر رہنما حاجی غلام احمد بلور نے جاری کیئے گئے ایک بیان میں اس حوالے سے کہا تھا کہ غضنفر بلور کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ انفرادی ہے، بلور خاندان کا اس فیصلے سے کوئی تعلق نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



موسمی پرندے


’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…