پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

وزیراعظم کا گوادر میں ایک ماہ سے جاری دھرنے کا نوٹس ٗ بڑا اعلان کردیا

datetime 12  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباذد (این این آئی) وزیر اعظم عمران خان نے صوبہ بلوچستان کے شہر گوادر کے عوام کی جانب سے گزشتہ تقریباً ایک ماہ سے جاری احتجاج کے بعد نوٹس لے لیا۔خیال رہے کہ جماعت اسلامی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری مولانا ہدایت الرحمن کی قیادت میں ساحلی شہر کے لوگوں نے 28 روز قبل ‘گوادر

کو حق دو’ تحریک کا آغاز کیا تھا اس سلسلے میں ہونے والے احتجاجی دھرنوں میں خواتین اور بچوں سمیت عوام کی بڑی تعداد شریک ہے، جن کا مطالبہ ہے کہ پینے کا صاف پانی اور ‘ٹرالر مافیا’ کا خاتمہ کیا جائے۔سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ میں نے گوادر کے محنتی ماہی گیروں کے انتہائی جائز مطالبات کا نوٹس لیا ہے۔وزیراعظم نے ٹرالرز کی جانب سے غیر قانونی ماہی گیری کے خلاف سخت اقدامات کرنے کی یقین دہانی کرائی۔انہوںنے کہاکہ اس سلسلے میں وہ وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو سے بھی بات کریں گے۔قبل ازیں احتجاج کی قیادت کرنے والے مولانا ہدایت الرحمن نے کہا تھا کہ مجموعی طور پر 19 میں سے کم سے کم دو بنیادی مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا، جس میں ٹرالر مافیا کے خلاف کارروائی اور ایرانی سرحد پر درپیش مسائل کا حل شامل ہے۔اس سلسلے میں میر ظہور احمد بلیدی کی قیادت میں صوبائی وزرا نے مولانا ہدایت الرحمان اور مظاہرین کے دیگر رہنماؤں سے گوادر کے مسائل کے حل کے لیے مذاکرات کیے تھے۔

موضوعات:



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…