اسلام آباد (این این آئی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پمز ہسپتال میں 13 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کے واقعہ کے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔اسلام آباد پولیس حکام کے مطابق جمعرات کی شام 13 سال کی بچی والدہ اور نانا کے ساتھ پمز ہسپتال آئی تھی۔اسلام آباد پولیس حکام نے بتایا کہ
ملزم رہنمائی کا جھانسہ دے کر بچی کو گاڑی میں لے گیا اور وہاں اس سے زیادتی کی۔پولیس حکام نے یا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر تحقیقات کے بعد ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔اسلام آباد پولیس حکام کے مطابق فارنزک کیلئے بچی اور ملزم کے سیمپل لاہور بھیجے جائیں گے۔



















































