بدھ‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2026 

وزیراعظم عمران خان کی میانوالی آمد ٗ جلسہ گاہ میں موجود شخص کھڑا ہوگیا، مہنگائی پر پھٹ پڑا

datetime 12  دسمبر‬‮  2021 |

میانوالی/دائود خیل، اسلام آباد (این این آئی ٗ مانیٹرنگ ڈیسک)گزشتہ روز تحریک انصاف نے میانوالی میں پنڈال سجایا جس سے پارٹی رہنماﺅں کے ساتھ ساتھ وزیراعلیٰ پنجاب اوروزیراعظم عمران خان نے بھی خطاب کیا لیکن مقررین کے خطاب کے دوران پنڈال میں موجود ایک شخص کھڑا ہوگیا اور کہا کہ ” جھوٹی باتیں ہیں“۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونیوالی ویڈیو میں دیکھا جاسکتاہے کہ

تحریک انصاف کے جھنڈوں میں گھرا شخص کھڑا ہوا اور مقامی زبان میں بولنا شروع کردیا جسے سن کر اردگرد موجود نوجوان بھی محظوظ ہوتے رہے۔ اس نوجوان کاکہنا تھاکہ ”جھوٹی باتیں ہیں، چاچا عمران آپ نے مہنگائی بہت کردی، ہم بھوکے مرگئے ہیں، مہنگائی کم کرو، مہنگائی کم کرو“۔علاوہ ازیں وزیر اعظم عمران خان نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ ہم تمام دائیں اور بائیں بازوں کے گروپوں، بلوچستان اور وزیرستان کے لوگوں سے مفاہمت کرنے کو تیار ہیں اور بات چیت کے ذریعے مسائل حل کریں گے تاہم جنہوں نے اقتدار میں آکر پیسہ چوری کیا ان سے نہ مفاہمت ہوگی اور نہ ہی انہیں این آر او دیں گے، ،قانون کی حکمرانی اور فلاحی ریاست ان دو نظریوں پر پاکستان کو عظیم بنائیں گے، مہنگی بجلی کے تمام معاہدے ہم سے پہلے کے کیے گئے ہیں، کوشش کررہے ہیں ٹیوب ویلوں کو سولر پر منتقل کریں، بلدیاتی الیکشن آرہا ہے، کارکن تیاری کریں اور اس الیکشن میں بھرپور شرکت کریں،مہنگائی صرف پاکستان کا نہیں دنیا بھر کا مسئلہ ہے، کورونا وباء کی وجہ سے کاروبار بند ہوا جس

سے مہنگائی ہوئی، تین چار ماہ بعد مہنگائی میں کمی آجائیگی ،50 ہزار روپے سے کم آمدنی والوں کو راشن پر 30 فیصد رعایت دیں گے، کامیاب پاکستان پروگرام میں 20 لاکھ خاندانوں کو بغیر سود قرض دیں گے ،پروگرام میں گھر بنانے کے لیے بغیر سود قرض ملے گا،ہیلتھ انشورنس کارڈ مارچ تک پنجاب کے تمام خاندانوں کو ملے گا، پنجاب میں ہر خاندان کے پاس 10 لاکھ روپے تک

ہیلتھ انشورنس ہوگی،میانوالی کے لوگوں کے احسان کا خدمت کر کے جواب دوں گا، میانوالی کے لوگوں کو تعلیم کے لیے ضلع سے باہر نہیں جانا پڑے گا۔ہفتہ کو وزیراعظم عمران خان نے میانوالی میں میانوالی تا سرگودھا دو رویہ سڑک کا افتتاح کردیا۔اس موقع پر میانوالی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہر مہذب معاشرہ چوروں کو جیل میں ڈالتا ہے

ان سے مفاہمت نہیں کرتا، ملک اس لیے غریب ہوتے ہیں کہ بڑا چور آزاد اور چھوٹا جیل میں ہوتا ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ مہنگائی صرف ملک کا نہیں دنیا بھر کا مسئلہ ہے، اس وقت دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ مہنگائی ہے، دنیا میں مہنگائی اس لیے ہوئی کہ کورونا وباء آئی، کورونا کی وجہ سے کاروبار بند ہوا جس سے مہنگائی ہوئی۔انہوں نے کہا کہ لاک ڈائون کی وجہ سے امریکا میں تاریخ کی سب سے

زیادہ مہنگائی ہوئی، عالمی سطح پر قیمتوں میں اضافہ ہوا تو بدقسمتی سے پاکستان میں بھی قیمتیں بڑھیں، اس وقت ہمیں بھی اور دنیا کو بھی مشکل وقت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ 50 ہزار روپے سے کم آمدنی والوں کو راشن پر 30 فیصد رعایت دیں گے، کامیاب پاکستان پروگرام میں 20 لاکھ خاندانوں کو بغیر سود قرض دیں گے ،پروگرام میں گھر بنانے کے لیے بغیر سود قرض ملے گا۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہیلتھ انشورنس کارڈ مارچ تک پنجاب کے تمام خاندانوں کو ملے گا، پنجاب میں ہر خاندان کے پاس 10 لاکھ روپے تک ہیلتھ انشورنس ہوگی۔عمران خان نے کہا کہ غریب لوگوں کو سب سے بڑا مسئلہ علاج کا ہوتا ہے، سب سے زیادہ پیسا طلباء کے اسکالرشپس پر خرچ کررہے ہیں، وعدہ کیا تھا کہ پاکستان وہ ملک بنے گا جو کسی کے سامنے نہیں جھکے گا، آپ

دیکھیں گے کہ ایک آزاد ملک اپنے پیر پر کھڑا ہوگا اور فیصلے کرے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اب وہ ملک ہے جو عوام کی بہتری کے مطابق فیصلے کرے گا، ہم سب سے بات چیت کے لیے تیار ہیں، سب کے ساتھ بیٹھ کر اپنے مسئلے حل کرنے کیلئے تیار ہیں، وزیرستان ہو یا بلوچستان سب کے ساتھ بات چیت سے مسائل حل کریں گے۔انہوںنے کہاکہ قانون کی حکمرانی اور فلاحی ریاست ان دو

نظریوں پر پاکستان کو عظیم بنائیں گے، دنیا بھر میں مثال دی جاتی ہے کہ پاکستان بہتر انداز میں کورونا وباء سے نمٹا، مہنگی بجلی کے تمام معاہدے ہم سے پہلے کے کیے گئے ہیں، کوشش کررہے ہیں کہ ٹیوب ویلوں کو سولر پر منتقل کریں، بلدیاتی الیکشن آرہا ہے، کارکن تیاری کریں اور اس الیکشن میں بھرپور شرکت کریں۔عمران خان نے کہا کہ آج اگر

وزیراعظم ہوں تو میانوالی کے کارکنوں کی وجہ سے ہوں، حکومت کے پانچ سال مکمل ہوں گے تو دعویٰ ہے کہ میانوالی میں تاریخی ترقی ہوگی، میانوالی کے لوگ اس وقت ساتھ چلے جب میرے ساتھ کوئی نہیں تھا۔وزیر اعظم نے کہا کہ میانوالی کے لوگوں کے احسان کا خدمت کر کے جواب دوں گا، ملک میں کبھی ایسی ترقی نہیں ہوئی کہ غریب طبقے کو ساتھ لے کر چلیں، میری کوشش ہے کہ

پسماندہ علاقوں میں زیادہ ترقی ہو، میری زیادہ توجہ تعلیم اور اسکولوں کو بہتر کرنے پر ہے۔انہوں نے کہا کہ میانوالی کے لوگوں کو تعلیم کے لیے ضلع سے باہر نہیں جانا پڑے گا، میانوالی سے مظفرگڑھ کی سڑک خستہ حال تھی۔انہوں نے کہا کہ نمل یونیورسٹی میرے ذاتی اخراجات سے بن رہی ہے اور اس میں پورے پاکستان سے شہری پڑھنے آئیں گے، بلکہ یہ یونیورسٹی بین الاقوامی سطح پر بھی کامیاب ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



موسمی پرندے


’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…