بدھ‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2026 

طوفانی بگولے سے ایمازون کا ویئرہاؤس بھی تباہ ہو گیا ، متعدد ملازمین ہلاک

datetime 12  دسمبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)امریکی ریاست الی نوائے میں طوفانی بگولے سے ایمازون کے ویئر ہاؤس کی چھت گرنے سے 6 ورکرز ہلاک ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست الی نوائے میں طوفانی بگولے سے ایمازون کے ویئر ہاس کی چھت گرنے سے

6 ورکرز ہلاک ہو گئے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکا کی ریاست الی نوائے میں کل طوفانی بگولوں کی زد میں آکر ویئر ہاس کی چھت گر گئی تھی۔ کنکریٹ سے بنی 11 انچ موٹی دیوار ورکرز پر گرنے سے 6 افراد ہلاک ہوئے جبکہ 45 کو بچا لیا گیا۔ایمازون کے چیف جیف بیزوس نے کمپنی کے ویئر ہائوس کی چھت گرنے کے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اپنے ساتھیوں کے کھونے پر غمزدہ ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہماری ہمدردیاں حادثے میں ہلاک ہونے والے ویئر ہاس ورکرز کے اہلخانہ کے ساتھ ہیں۔جیف بیزوس کا کہنا تھا کہ اس واقعے کے بعد کمپنی نئے ورکرز کو ایمرجنسی رسپانس کی ٹریننگ دیگی جو سارا سال چلتی رہے گی۔خیال رہے کہ گزشتہ روز امریکا کی 6 ریاستوں میں آنے والے بدترین طوفانی بگولوں نے تباہی مچا دی تھی جس کے نتیجے میں اب تک 84 افراد ہلاک اور سیکڑوں بے گھر ہو چکے ہیں جبکہ ہزاروں افراد بجلی کی فراہمی سے بھی محروم ہو گئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



موسمی پرندے


’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…