ایف بی آر کاایک ہزارارب ٹیکس چوری روکنے کیلئے انوکھااقدام ٗ پوائنٹ آف سیل پر خریداری کرنیوالوں کیلئے زبردست انعامی اسکیم کااعلان کر دیا

12  دسمبر‬‮  2021

لاہور( این این آئی)ملک میں ریٹیل سیکٹر میں سالانہ ایک ہزار ارب روپے کی ٹیکس چوری کا انکشاف ہوا ہے،ایف بی آر نے ٹیکس نیٹ بڑھانے کیلئے پوائنٹ آف سیل پر خریداری کرنے والوں کیلئے انعامی اسکیم کا اعلان کردیا۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے مطابق ملک میں ریٹیل کاروبار کرنے والے 70 لاکھ

تاجر سالانہ 18 ہزار ارب سے 20 ہزار ارب کا کاروبار کرتے ہیں لیکن ٹیکس ریڈار پر صرف ساڑھے 3 سے 4 ہزار ارب کا کاروبار ہی موجود ہے۔ایف بی آر حکام کے مطابق پوائنٹ آف سیل سسٹم متعارف کرانے کا مقصد سالانہ ایک ہزار ارب کی ٹیکس چوری روکنا ہے۔ترجمان ایف بی آر نے بتایا کہ پوائنٹ آف سیل پر جمع ہونے والا17 فیصد ٹیکس یقینی بنانا ہے کہ وہ قومی خزانے کا حصہ بنے، یہ کوئی نیا ٹیکس نہیں بلکہ ٹیکس وہاں جمع ہورہا ہے لیکن قومی خزانے میں جمع نہیں ہورہا۔ایف بی آر نے ٹیئر ون کیٹیگری کے ریٹیلرز سے خریداری کرنے والوںکیلئے ماہانہ 5 کروڑ 30 لاکھ روپے کے انعامات کا اعلان بھی کردیا۔ پہلا انعام 10 لاکھ روپے ہوگا، 5 لاکھ کے 2 اورڈھائی لاکھ کے 3 انعامات شامل ہیں، ایک ہزار افراد کو 50 ہزار روپے فی کس انعام بھی ملے گا، شمولیت کیلئے پکی رسید کی ٹیکس آسان موبائل ایپ یا ایس ایم ایس کے ذریعے ایف بی آر سے تصدیق کرانا ہوگی، پہلی قرعہ اندازی 15 جنوری کو ہوگی۔ ایف بی آر کے مطابق ٹیئر ون کے رجسٹرڈ ریٹیلرز 2 ہزار 560 ہیں اور ان کے آئوٹ لیٹس یا برانچز کی تعداد 11 ہزار 350 ہے، اب تک 15 ہزار کیش کائونٹرز پوائنٹ آف سیل سے منسلک ہوچکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟


عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…