جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

غریب کا بچہ بھوک سے بلک رہاہے ،عمران نیازی بنی گالہ کے محل میں بیٹھ کر کہتے ہیں مہنگائی کم ہو رہی ہے ، حمزہ شہباز

datetime 11  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن)پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوام نے عمران خان اور حکومت کیخلاف جھوٹ، بیڈ گورننس اور مہنگائی کا چالان کاٹ دیا ہے اور اب ان کو بھاگنے نہیں دیں گئے،تمام اپوزیشن جماعتیں اس بات پر متفق ہیں کہ عمران نیازی سے جان چھڑانی ہے ،عمران خان نوازشریف کے منصوبوں کاافتتاح کر رہے ہیں،

آج پاکستان میں ہوشربا مہنگائی ہے ،حکمرانوں کو پاکستان میں سب سے کم مہنگائی کا بیان دینے پر شرم آنی چاہیے،حکمران چارسالوں سے ہمیں نشانہ بنا رہے ہیں،عوامی مسائل حل کرنے کی بجائے ان کی ساری توجہ کرپشن پر ہے۔عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ عمران خان نے عوام کو ایک کروڑ نوکریوں اور پچاس لاکھ گھروںکا جھانسہ دیا لیکن لوگوں سے روزگارچھین لیا گیا ،ہم عمران نیازی کو بھاگنے نہیں دینگے ،یہ بنی گالہ میں بیٹھ کر کہتے ہیںمہنگائی کم ہو گئی ہے لیکن غریب کا بچہ بھوک سے بلک رہا ہے،ان کو خدا کا خوف نہیں ہے ،نیا پاکستان بناتے بناتے پرانا پاکستان بھی تباہ کر دیا گیا،تمام سیاسی جماعتوں کی قومی، دینی و انسانی ذمہ داری ہے کہ اس ظالم حکومت سے جان چھڑوانے کے لئے پارلیمان اور سڑکوں پر مشترکہ جدوجہد کی جائے ۔انہوںنے کہاکہ ہم 4 سال سے سیاسی انتقام کا نشانہ بنے ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ حکومتی وزیر کہتا ہے کہ مہنگائی مزید بڑھے گی لیکن اب ان کا احتساب ہو گا اور ہم انہیں بھاگنے نہیں دیںگے۔انہوںنے کہاکہ لوگوں کے بچے آج بھوکے سو رہے ہیں ،عمران نیازی آج سب سے بڑا مافیا ہے ، اللہ تم سے حساب لے گا،ریاست مدینہ کی بات کرتے ہوئے تمہیں اللہ کا خوف نہیں ہے؟، گلی کوچوں میں عوام سے پوچھیں، کتنے لوگ بھوکے سوتے ہیں، جنہوں نے ان پر اعتبار کیا وہ خود کو کوستے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ اگر اس نااہل اور کرپٹ حکومت کے خلاف جدوجہد نہ کی تو قیامت کے روز اللہ ہم سب سوال کرے گا کہ مظلوم مخلوق کے لئے کچھ کیوں نہیں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس کھلا تو آپ کو منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی ،آج یہ اللہ کہ پکڑ میں ہیں، آپ نے معصوم عوام کو دھوکہ دیا ہے ،ہم نہیں چاہتے کہ یہ سیاسی

شہید بنے ،پی ڈی ایم اپنا لائحہ عمل بنا رہی ہے۔ انہوںنے کہا کہ اپنا گھر توچند لاکھ میں ریگولرائز کروا لیا اور غریبوں کے گھر گرا دئیے ،نواز شریف کے منصوبوں پر یہ تختیاں لگا رہے ہیںلیکن ان کو شرم نہیں آتی اورکراچی میں گرین لائن کا افتتاح کرنے پہنچ گئے ، خان صاحب عوام نے اب پہرہ دینا ہے کہ یہ نورتن بھاگنے نہ پائے ،اس شخص نے لوگوں کے جذبات کے ساتھ کھلواڑ کیا ہے ۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…