جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

عمران خان نے 3 سالوں میں لنگر خانے اور عوام کو بے وقوف بنانے کے سوا کچھ نہیں کیا،برجیس طاہر

datetime 11  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سانگلہ ہل(آن لائن)سابق گورنروفاقی وزیر امور کشمیر چوہدری محمد برجیس طاہر ایم این اے117 کا کہنا ہے کہ مہنگائی کی چکی میں پسے عوام عمران خان کا اصل چہرہ دیکھ چکے ہیں،مہنگائی نے عام آدمی کا جینا حرام کرکے رکھ دیا ہے عمران خان نے 3 سالوں میںبھیڑ بکریاں،

لنگر خانے اور عوام کو بے وقوف بنانے کے سوا کچھ نہیں کیا70سالہ مہنگائی اور قرض کا ریشو دیکھیں تو تین سال ملکی تاریخ پر بھاری ہیں ،آٹا،چینی اور بجلی چووں کے خلاف بنائے گئے کمیشن پر منصفانہ عمل درآمد ہو تو پوری کابینہ جیل میں چلی جائے ،حکومتی ارسطو اسد عمر کہتا تھا کہ ہم 42روپے لیٹر پٹرول دینگے کہاں گئے وہ وعدے 1 کروڑ نوکریاں اور50 لاکھ گھر کا وعدہ پورا کریں،چوہدری محمد برجیس طاہر ایم این اے کا کہنا تھا کہ حکومتی تاریخ میں مسلم لیگ(ن) کے سوا کسی نے کوئی ترقیاتی کام نہیں کرائے،ملکی ترقی میاں نواز شریف اور مسلم لیگ(ن) ن کی مرہون منت ہے،ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کو جانے کی بہت جلدی ہے ہم چاہتے ہیں کہ حکومت پانچ سال پورے کرے،تاکہ جمہوریت کا تسلسل برقرار رہے یہی میاں نواز شریف کا بیانیہ ہے کہ ووٹ کو عزت دو اور اداروں کو تباہ ہونے سے بچایا جائے ،وہ اپنے ڈیرہ پر حلقہ بھر سے آئے ورکروں کارکنوں سے گفتگو کر رہے تھے۔

موضوعات:



کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…