اسلام آباد(این این آئی)حکومت نے سیکرٹری پیٹرولیم ڈاکٹر ارشد محمود کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ہفتہ کو سیکرٹری پیٹرولیم ڈاکٹر ارشد محمود کو عہدے سے ہٹانے پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ سیکرٹری پاور ڈویژن علی رضا بھٹہ کو سیکرٹری پیٹرولیم کا اضافی چارج تفویض کردیا گیا ہے۔