بدھ‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2026 

امریکا نے وکی لیکس کے بانی جولیئن اسانج حوالگی کا مقدمہ جیت لیا

datetime 11  دسمبر‬‮  2021 |

لندن(این این آئی) امریکا نے وکی لیکس کے بانی جولیئن اسانج کو برطانیہ سے امریکا کے حوالے کرنے کا مقدمہ جیت لیا ہے اور اب جولیئن امریکی قید میں رہ سکتے ہیں کیونکہ اس سے ان کی امریکی حوالگی کی راہ بظاہر ہموار ہوگئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق برطانوی ہائی کورٹ نے

امریکی درخواست کے حق میں فیصلہ دیدیا ۔ اس کے تحت قومی، عسکری اور عالمی راز افشا کرنے کے پاداش میں بیلمارش جیل میں سزا کاٹنے والے 50 سالہ جولیئن اسانج کو امریکا کے حوالے کیا جائے گا۔جولیئن اسانج اس وقت برطانوی جیل میں خفیہ فوجی دستاویز وکی لیکس نامی ویب سائٹ پر جاسوسی کے الزام میں گرفتار ہیں۔ لیکن اب بھی برطانوی عدالت کو اس کا حتمی اختیار ہے کہ جولیئن کو امریکا بھیجا جائے یا نہیں۔ دوسری جانب امریکی وکیل نے کہا کہ جولیئن کے ساتھ انسان دوست رویہ رکھا جائے گا۔اس موقع پر غیر معمولی سیکیورٹی کے باوجود سینکڑوں لوگوں نے جولیئن اسانج کے حق میں مظاہرہ کیا۔ دوسری جانب ان کی معاون اسٹیلا مورِس نے اسے انصاف کا قتل کہا ہے اور انہوں نے اس کے خلاف اپیل دائر کرنے کا عندیہ بھی دیا ہے۔ اس سال جنوری میں زیریں عدالت نے امریکی درخواست یہ کہہ کر مسترد کردی تھی کہ جولیئن اسانج کی ذہنی اور جسمانی حالت بہتر نہیں ہے۔اس سے قبل بھی 2019 میں 60 ڈاکٹروں نے برطانیہ کے محکمہ داخلہ کو ایک خط کے ذریعے جولیئن اسانج کی نفسیاتی و دماغی صحت کے متعلق اپنی تشویش سے آگاہ کیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



موسمی پرندے


’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…