بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

غریب کا بچہ بھوک سے بلک رہا ،عمران نیازی بنی گالہ کے محل میں بیٹھ کر کہتے ہیں مہنگائی کم ہو رہی ہے ، حمزہ شہباز پھٹ پڑے

datetime 11  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوام نے عمران خان اور حکومت کیخلاف جھوٹ، بیڈ گورننس اور مہنگائی کا چالان کاٹ دیا ہے اور اب ان کو بھاگنے نہیں دیں گئے،تمام اپوزیشن جماعتیں اس بات پر متفق ہیں کہ عمران نیازی سے جان چھڑانی ہے ،عمران خان نوازشریف کے منصوبوں کاافتتاح کر رہے ہیں،

آج پاکستان میںہوشربا مہنگائی ہے ،حکمرانوں کو پاکستان میں سب سے کم مہنگائی کا بیان دینے پر شرم آنی چاہیے،حکمران چارسالوں سے ہمیں نشانہ بنا رہے ہیں،عوامی مسائل حل کرنے کی بجائے ان کی ساری توجہ کرپشن پر ہے۔عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے عوام کو ایک کروڑ نوکریوں اور پچاس لاکھ گھروں کا جھانسہ دیا لیکن لوگوں سے روزگارچھین لیا گیا ،ہم عمران نیازی کو بھاگنے نہیں دینگے ،یہ بنی گالہ میں بیٹھ کر کہتے ہیںمہنگائی کم ہو گئی ہے لیکن غریب کا بچہ بھوک سے بلک رہا ہے،ان کو خدا کا خوف نہیں ہے ،نیا پاکستان بناتے بناتے پرانا پاکستان بھی تباہ کر دیا گیا،تمام سیاسی جماعتوں کی قومی، دینی و انسانی ذمہ داری ہے کہ اس ظالم حکومت سے جان چھڑوانے کے لئے پارلیمان اور سڑکوں پر مشترکہ جدوجہد کی جائے ۔انہوں نے کہاکہ ہم 4 سال سے سیاسی انتقام کا نشانہ بنے ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ حکومتی وزیر کہتا ہے کہ مہنگائی مزید بڑھے گی لیکن اب

ان کا احتساب ہو گا اور ہم انہیں بھاگنے نہیں دیںگے۔انہوں نے کہاکہ لوگوں کے بچے آج بھوکے سو رہے ہیں ،عمران نیازی آج سب سے بڑا مافیا ہے ، اللہ تم سے حساب لے گا،ریاست مدینہ کی بات کرتے ہوئے تمہیں اللہ کا خوف نہیں ہے؟، گلی کوچوں میں عوام سے پوچھیں، کتنے لوگ بھوکے سوتے ہیں، جنہوں نے ان پر اعتبار کیا وہ خود کو کوستے ہیں۔انہوں نے کہا

کہ اگر اس نااہل اور کرپٹ حکومت کے خلاف جدوجہد نہ کی تو قیامت کے روز اللہ ہم سب سوال کرے گا کہ مظلوم مخلوق کے لئے کچھ کیوں نہیں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس کھلا تو آپ کو منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی ،آج یہ اللہ کہ پکڑ میں ہیں، آپ نے معصوم عوام کو دھوکہ دیا ہے ،ہم نہیں چاہتے کہ یہ سیاسی شہید بنے ،پی ڈی ایم اپنا لائحہ عمل بنا

رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنا گھر توچند لاکھ میں ریگولرائز کروا لیا اور غریبوں کے گھر گرا دئیے ،نواز شریف کے منصوبوں پر یہ تختیاں لگا رہے ہیں لیکن ان کو شرم نہیں آتی اورکراچی میں گرین لائن کا افتتاح کرنے پہنچ گئے ، خان صاحب عوام نے اب پہرہ دینا ہے کہ یہ نورتن بھاگنے نہ پائے ،اس شخص نے لوگوں کے جذبات کے ساتھ کھلواڑ کیا ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…