بدھ‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2026 

شاہین، بابراعظم اور رضوان سے نمٹنے کیلیے حکمت عملی تیار کرلی، فل سمنز

datetime 11  دسمبر‬‮  2021 |

کراچی(این این آئی)ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور سابق ٹیسٹ کرکٹر فل سمنز نے کہا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی، بابر اعظم اور محمد رضوان سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی تیار کرلی ہے۔ ویڈیو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فل سمنز نے کہا کہ پاکستان کے خلاف سیریز دلچسپ اور اچھی رہے گی، تمام تر توجہ صرف کرکٹ پر ہے، پاکستان کی ٹی ٹونٹی میں کارکردگی شاندار ہے،

ون ڈے سیریز میں پاکستان کا بھرپور مقابلہ کریں گے۔فل سمنز نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی بہترین بولر ہیں اور ان کا شمار دنیا کے پائے کے فاسٹ بولرز میں ہو رہا ہے، ہم نے شاہین آفریدی کے خلاف حکمت عملی بنالی ہے، کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان پر مشتمل ابتدائی جوڑی سے بھی نبٹنے کی منصوبہ بندی کرلی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم میں نوجوان کھلاڑی ہیں، دیکھنا چاہتے ہیں وہ شاہین کے خلاف کیسا کھیلتے ہیں، پاکستان کے خلاف پاکستان میں کھیلنا ایک چیلنج کی مانند ہے، ہم اپنی ناکامیوں کو بھلا کر آگے کی جانب دیکھ رہے ہیں اور پاکستان میں بہتر سے بہتر کارکردگی دکھانے کے لیے کوشاں ہیں، ہمارے کھلاڑیوں کا اس پریشر میں امتحان ہوگا۔سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ پاکستانی اوپنرز مسلسل اچھا پرفارم کررہے ہیں، کوشش کریں گے کہ اوپننگ جوڑی کی شراکت جلد توڑیں، اوپنرز جلد آئوٹ ہوئے تو پاکستان پر پریشر ڈال سکتے ہیں، میزبان اوپنرز کے لیے پلان اے بی سی تیار ہے، کراچی کی وکٹ مقامی ٹیم کے لیے سود مند رہتی ہے۔فل سمنز نے کہا کہ پاکستان میں ملنے والی سیکیورٹی سے بھرپور مطمئین ہیں، فراہم کی جانے والی سہولیات شاندار ہیں، ایک طویل عرصہ کے بعد پاکستان آنا اچھا لگا، پاکستان آکر ہمیشہ لطف اٹھایا ہے، پاکستان میں کبھی بھی کسی قسم کا کوئی مسئلہ نہیں ہوا، بطور کھلاڑی جب یہاں آیا تھا تب حالات مختلف تھے، اب کورونا کی وجہ سے کہیں جا نہیں سکتے، ہمارا مقصد صرف سیریز جیتنا ہے، پاکستانی کھلاڑیوں کو ان وکٹوں پر کھیلنے کی عادت ہے، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے پاکستان نہ آنے سے ہمارے کھلاڑیوں کو کوئی دشواری نہیں، ہمارے کھلاڑی کھیل پر توجہ دینے کے لیے پراعتماد ہیں، مجھے اپنے کوچنگ اسٹاف پر بھر پور اعتماد ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



موسمی پرندے


’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…