پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

نام نہاد احتساب کرنے والوں کا بھی ایک دن احتساب دیکھیں گے،شاہد خاقان عباسی

datetime 10  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نام نہاد احتساب کرنے والوں کا بھی ایک دن احتساب دیکھیں گے۔ جب سچ اور حق چھپایا جائے گا تو ملک نہیں چل سکتا، جب تک شفاف انتخاب نہیں ہو گا، ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔ اپوزیشن کو دبانے کے لیے جھوٹے ریفرنس بنائے جاتے ہیں۔ ایک بھی ایسا ریفرنس نہیں، جس میں کوئی کرپشن کا الزام ہو۔

وزیرِ اعظم نے جس منصوبے کا افتتاح کیا ہے اس سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے ۔ عمران خان کوئی ایک منصوبہ دکھا دیں جو انہوں نے شروع کیا ہو، ملک تب ترقی کرتا ہے جب قومی نوعیت کے منصوبے لگتے ہیں۔وہ جمعہ کو احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے بات چیت کررہے تھے ۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہم نے الیکٹرانک نظام کرنا ہے، حکومت کو کچھ پتا نہیں ہے، حالت یہ ہے جھوٹے ریفرنس بنا رہے ہیں۔ نیب چیئرمین ایک ایک کر کے بتائے کون سے سیاستدانوں کے خلاف ریفرنس بنائے ہیں۔ سب عدالتوں کے چکر لگا رہے ہیں کیا ان کو جواب دینا نہیں ہوگا کہ آپ نے جعلی ریفرنس بنائے۔ نام نہاد احتساب کرنے والوں کا بھی ایک دن احتساب دیکھیں گے۔انہوںنے کہا کہ انصاف کا نظام یہاں نہیں ہوگا، تو وہاں تو ضرور ہوگا ان لوگوں کو جواب دینا ہوگا۔ ایک نیب چیئرمین کو رکھنے کے لیے دو قانون بنائے گئے، نیب چیئرمین ابھی تک گھر نہیں گیا۔ 6 نومبر سے نیب چیئرمین ریٹائر ہوگیا ہے، لیکن گھر نہیں گیا۔ اب دو ماہ بعد صدر لکھ رہا ہے، مشاورت کا عمل شروع ہو۔جو مشاورت بد نیتی پر مبنی ہو گی تو اس کا کیا ہو گا؟ جو نام وزیرِ اعظم بھیجیں گے سب میں جاوید اقبال ہوں گے، کیا پاکستان میں قابل اور غیر متنازع کوئی شخص نہیں ہے؟سابق وزیر اعظم نے کہا کہ اپوزیشن کو دبانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ اپوزیشن کو دبانے کے لیے جھوٹے ریفرنس بنائے جاتے ہیں۔

ایک بھی ایسا ریفرنس نہیں، جس میں کوئی کرپشن کا الزام ہو۔ کیا قانون حق دیتا ہے یہ لوگوں کی زندگیوں سے کھیلیں۔ انصاف تو ایک نہ ایک دن ضرور ہوگا۔ کیا ایسا کوئی شخص نہیں کہ جس پر کوئی اعتماد کر سکے۔ چیئرمین صاحب 6 ارب جمع ہونے کی دعوی کر رہے ہیں، لیکن قومی خزانے میں کچھ نہیں۔انہوںنے کہا کہ یہ لوگ

ان کیمرا اجلاس سے ڈرتے ہیں، کیوں عوام سے یہ باتیں چھپاتے ہیں۔ انشا اللہ یہ چیزیں نہ چلنے والی ہیں۔ملک ترقی کرتا ہے، جب قومی نوعیت کے معاملات حل ہوتے ہیں۔ آج نہ ملک میں جمہوریت ہے اور نہ جمہوری قدر، جہاں عدالتیں انصاف سے قاصر ہیں۔ جہاں عوام کی بات کرنے والا کوئی نہیں۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ گوادر کے لوگ

باہر نکلے ان کا بہت بڑا مسئلہ ہے، جہاں میڈیا پر دکھانے کے لیئے کوئی نہیں گیا۔ جہاں سچ عوام سے چھپایا جائیگا وہاں ملک نہیں چل سکے گا عوام فوری الیکشن چاہتی ہے، جب تک حقیقی معنی میں انتخابات نہیں ہوتے ملک ترقی نہیں کر سکے گا۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ کراچی کے عوام کو مبارک باد کہ وزیرِ اعظم عمران خان گرین لائن کا

افتتاح کررہے ہیں، گرین لائن کا 3 ماہ کا کام ساڑھے 3 سال میں مکمل ہواوزیرِ اعظم سے پوچھنا چاہیے کہ جو کام 3 ماہ میں ہونا تھا اسے ساڑھے 3 سال کیوں لگ گئے۔ اس پروجیکٹ سے ان کا کوئی تعلق نہیں، عمران خان کوئی ایک منصوبہ دکھا دیں جو انہوں نے شروع کیا ہو، ملک تب ترقی کرتا ہے جب قومی نوعیت کے منصوبے لگتے

ہیں۔ گرین لائن کے منصوبے کے پیسے وفاقی حکومت نے دیئے تھے، بسیں صوبائی حکومت نے خریدنی تھیں، عمران خان کو کسی نے بتایا نہیں، بسوں کا ٹینڈر دیا، منسوخ ہوا، وفاقی حکومت کا کون سا نمائندہ بسوں پر کمیشن مانگ رہا تھا؟۔ یہ چیزیں نہ زیادہ چل سکتی ہیں نہ چلنے والی ہیں۔ وزیراعظم کو تختیاں لگانے اور افتتاح کرنے کا شوق ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…