جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

ملک کرپشن کی نذرہو گیا،پچھلے ڈیڑھ سال میں 9 سو ارب بنی گالا تہہ خانہ میں چلا گیا،آڈیٹر جنرل کی رپورٹ چھپانا جرم ہے ،ن لیگ ڈٹ گئی

datetime 10  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن )پا کستان مسلم لیگ ن نے کہا ہے کہ ملک کرپشن کی نذرہو گیا، عدلیہ، ڈیفنس منسٹری، وزارت صحت، تعلیم، ٹیکسیشن، این جی اوز سمیت دیگر شعبوں میں بڑھ گئی ہے اور ان کا حساب عمران خان کو ہی دینا ہو گا،ہماری جانب انگلی اٹھانے سے تین اپنی طرف ہو گئیں،اللہ کی لاٹھی بے آوا زہے ،پچھلے ڈیڑھ سال میں 9 سو ارب جو بنی گالا تہہ خانہ میں چلا گیا

اس کا ریکارڈ آئینی ادارے کو مانگنے کے باوجود نہیں دیا جارہاہے ،حالات ایسے ہو گئے کہ وزیراعظم اپنے ارکان پارلیمنٹ کے لیے بھی باعث شرم بن چکے ،کرونا فنڈز،احساس پروگرام،یوٹیلٹی سٹورز میں اربوں روپے کا ڈاکہ ڈالاگیا،جس کا کوئی حساب نہیں دیاگیا،آڈیٹر جنرل کی رپورٹ چھپانا جرم ہے ،یہ ایسے حساب ہیںجو کبھی بھی دینا پڑتے ہیں،ہمارے منصوبوں پرتختیاں لگا کر افتتاح کرنے سے فخر محسوس نہ کیا کریں ،عوام کو بتائیں کہ یہ منصوبے کسی اور وزیر اعظم کے تھے ،کراچی میں احسن اقبال پر تشدد وزیر اعظم کی ایما پر ہوا ہے ،انکوائری کروائی جائے،گزشتہ روز مسلم لیگ کی ترجمان مریم اورنگ زیب نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ آئی ہے،جب نواز شریف وزیر اعظم تھے اس وقت پاکستان 117 پر 2018 میں آیا تھا،2013- 14 میں یہ کرپشن انڈیکس 127 پر تھا،مسلم لیگ ن کی حکومت ختم ہوئی وہ انڈیکس 117 پر ہے،جنھوں نے 90 دن میں کرپشن ختم کرنا تھی وہ آج 120 سے 124 پر پہنچ گیا ہے،ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کہتی ہے کہ اس حکومت کا احتساب غیر جانبدار نہیں ہے،93 فیصد لوگ کہتے ہیں سب سے مہنگا دور پی ٹی آئی کے دور میں بڑھی ہے،86 فیصد عوام کہہ رہے ہیں 3 سال میں انکی آمدن سکڑ گئی ہے،بے روز گاری بھی ملک کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے،

عوام سمجھتی ہے نالائقی اور نااہلی اور کرپشن بلند ترین سطح پر ہے،اب وزیر اعظم عمران خان نواز شریف کے لگائے منصوبہ کی افتتاح کریں گے،کرائے کے ترجمان سمجھتے ہیں کہ عوام کو بیوقوف بنایا جاسکتا ہے مگر لوگ سچ جانتے ہیں،گرین لائن کراچی کا منصوبہ میاں محمد نواز شریف کا منصوبہ تھا،نواز شریف نے لاہور، ملتان اور

کراچی میں یہ ٹرانسپورٹ کے منصوبے شروع کئے ،وزیر اعظم عمران خان شکر کریں کہ نواز شریف یہ منصوبے شروع کرگئے ،آج عمران خان ان منصوبوں پر اپنی تختیاں لگا رہے ہیں،جوگیس عوام استعمال کررہی ہے وہ نواز شریف کی پیدا کردہ ہے ہی منصوبہ جو نواز شریف نے شروع کیا اب عمران خان منصوبہ پر اپنے بغض کا

اظہار کریں گے ،احسن اقبال اور کارکنان پر کراچی میں تشدد ہوا اسکی مذمت کرتے ہیں،عمران خان نے تشدد کے لئے رینجرز کا استعمال کیا ،ڈان کے رپورٹر پر رینجرز نے تشدد کی اسکی مذمت کرتے ہیں۔مریم اورنگ زیب نے کہا کہ ان کارروائیوں کی تحقیقات کی جانا چاہیں،کرونا ریلیف فنڈ پر بھی ان چوروں نے ڈاکا ڈالا ،گرینوس سیل

بنائے تاکہ اپنی کرپشن چھپائی جاسکے،وزیر اعظم نے کہا تھا 1 عشائیہ 24 ٹرلین کا فنڈ کرونا کے ریلیف فنڈ میں مختص کیا ہے،آڈیٹر جنرل کہہ رہا ہے 40 ارب روپے کا کرونا فنڈ میں ڈاکا ڈالا گیا ہے،آڈیٹر جنرل کو آڈٹ کے لئے ریکارڈ نہیں دیا گیا، رپورٹ 6 ماہ چھپائی گئی ،آئی ایم ایف نے کہا کہ کرونا فنڈ میں ملنے والی قسط میں کرونا

فنڈز ہیں،بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں فیک ٹرانزیکسن ہوئیں جسکا کوئی ریکارڈ نہیں،25 ارب روپے کا اس پروگرام میں بھی ڈاکا ڈالا گیا ہے،جعلی بائیومیڑک کے ذریعہ یہ ڈاکہ ڈالا گیا ہے،یوٹیلیٹی کارپوریشن میں ناقص اشیاء خریدیں گئی کسی قسم کی مانیڑنگ نہیں تھی،اس میں 10 بلین میں سے 5 بلین کا یوٹیلیٹی اسٹورز میں ڈاکہ ڈالا

گیا ہے،انہوں نے ای وی ایم سے پاکستان کے عوام کا الیکشن کروانا ہے،این ڈی ایم اے میں 6 ارب کا ڈاکہ ڈالا گیا ہے،حق دار لوگوں کے حق میں سے بنی گالہ پیسہ گیا اور ڈاکہ ڈالا گیا،مریم اورنگ زیب کا کہنا تھا کہ ہم مہنگائی کے لحاظ سے دنیا کے تیسرے نمبر کے ملک ہیں،ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں نشاندہی ہے کہ بجلی اور

گیس میں مافیاز گھسے ہوئے ہیں،کرونا ریلیف فنڈ پر چیک اس لئے نہیں تھی کہ مسلم لیگ ن کے کیسز پر چیک لگایا ہوا تھا،آٹا، چینی دوائی کی مانیرنگ کون کرے گا؟مقصد عوام کی جیب پر ڈاکہ ڈالنا ہے،وزیراعظم بتائیں کہ کرونا ریلیف فنڈ کہاں گیا؟دیہاڑی داروں کو 20 ارب روپے ملنا تھا صرف 16 ارب روپے دیئے گئے باقی فنڈ کہاں

گیا؟یہ ڈاکہ پاکستان کے عوام کی جیبوں پر ڈالا جارہا ہے۔جس چیز کا نوٹس لیا، ہاتھ لگایا اس کو تباہ کردیا ،بتائیں تو سہی کونسی اچھی سمت ہے جس جانب بڑھ رہے ہیں ،جن کو بین الاقوامی سطح پر فون کرتے ہیں وہ اٹھاتے نہیں،کوئی چوروں اور سلیکٹڈ کا فون نہیں اٹھاتا،خود ان کے ایم این ایز کہتے ہیں ہم اب عوامی سطح پر نہیں جاسکتے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…