بدھ‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2026 

قوم 24 سال سے ملک میں پاک آسٹریلیا مقابلوں کی منتظر ہے، شیخ رشید احمد کی آسٹریلوی ٹیم کی فول پروف سیکیورٹی کی یقین دہانی

datetime 10  دسمبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے آسٹریلوی ٹیم کی فول پروف سیکیورٹی کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ قوم 24 سال سے ملک میں پاک آسٹریلیا مقابلوں کی منتظر ہے۔آسٹریلوی سیکیورٹی وفد نے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد اور وزارت کے

اعلی حکام سے ملاقات کی جس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ ذاکر خان بھی ملاقات میں موجود تھے۔ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ٹیم کی فول پروف سیکیورٹی کی یقین دہانی کرادی۔ انہوںنے کہاکہ آسٹریلوی ٹیم کی سیکیورٹی کے تمام انتظامات کرلئے ہیں،سندھ اور پنجاب حکومت اور سکیورٹی اداروں سے مکمل رابطہ ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کے لوگ کرکٹ سے بہت محبت کرتے ہیں،قوم 24 سال سے ملک میں پاک آسٹریلیا مقابلوں کی منتظر ہے۔ شیخ رشید احمد نے کہاکہ امید ہے شائقین کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی،ٹیم بھیجنے کے اعلان پر آسٹریلیوی کرکٹ بورڈ کے مشکور ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان آمد پر آسٹریلوی ٹیم کا شاندار استقبال کیا جائیگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



موسمی پرندے


’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…