بدھ‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2026 

امریکی سمٹ میں شرکت سے انکار کے بعد چین کا پاکستان کے حق میں بڑا بیان

datetime 10  دسمبر‬‮  2021 |

بیجنگ (این این آئی) پاکستان کی جانب سے امریکا کی ڈیمو کریسی سمٹ میں شرکت نہ کرنے پر چین نے کہا ہے کہ پاکستان نے جمہوریت سربراہی اجلاس میں شرکت سے انکار کرکے چین کا حقیقی بھائی ہونے کا ثبوت دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے

جمہوریت کے عنوان پر بلائی جانے والی ورچوئل سمٹ 10 دسمبر تک جاری رہے گی جس میں شرکت کیلئے برازیل، پولینڈ، اسرائیل، بھارت اور پاکستان سمیت تقریباً 110 ممالک کو دعوت دی گئی ہے۔ جبکہ روس، چین، یورپی ملک ہنگری اور نیٹو اتحادی ترکی کومدعو نہیں کیا گیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر چین کی وزارت خارجہ کے محکمہ اطلاعات کے ترجمان لیجیان ژاؤ نے ٹویٹ کی۔ٹویٹر پر انہوں نے پاکستان کے دفتر خارجہ کی جانب سے دیا گیا بیان تصویر کی صورت میں شیئر کیا۔ ترجمان ژاؤ لیجیان نے ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان نے جمہوریت سربراہی اجلاس میں شرکت سے انکار کرکے چین کا حقیقی بھائی ہونے کا ثبوت دیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے ڈیموکریسی سمٹ کے لیے مدعو کیے جانے پر شکریہ تو ادا کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اس موضوع پر مستقبل میں مناسب وقت پر بات کرے گا۔دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا تھا کہ امریکا کے ساتھ شراکت داری کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں جسے ہم دونوں ہی دو طرفہ کے ساتھ ساتھ علاقائی اور بین الاقوامی تعاون کے طور پر بڑھانا چاہتے ہیں۔ ہم ڈیموکریسی سمٹ کے لیے پاکستان کو مدعو کرنے پر امریکہ کے شکر گزار ہیں۔تاہم بیان میں اس ڈیموکریسی سمٹ کے حوالے سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ ہم امریکا کے ساتھ کئی مسائل پر رابطے میں ہیں اور ہمارا ماننا ہے کہ ہم اس موضوع پر مستقبل میں کسی مناسب وقت پر بات کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



موسمی پرندے


’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…