منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

روٹی کی قیمت12روپے جبکہ نان کی قیمت 18روپے ہو گئی

datetime 10  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی) غریب عوام کیلئے بری خبر، نان روٹی ایسوسی ایشن نے نان اور روٹی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا،روٹی کی قیمت 10سے بڑھا کر 12روپے کر دی گئی جبکہ نان کی قیمت 15سے بڑھا کر18روپے کر دی گئی۔اس حوالے سے نان بائی ایسوسی ایشن نے

لاہور میں ہنگامی اجلاس بلا لیاجس میں روٹی 12روپے جبکہ نان کی قیمت بڑھا کر 18روپے کی جائے گی ۔ نئی قیمتوں کا اطلاق اتوار سے ہو گا ۔ دوسری جانب دالوں گوشت دودھ روٹی کی سرکاری قیمتوں میں سرکاری طور پر اضافہ کردیا گیا۔ راولپنڈی میں سرکاری طور پر مہنگائی کا باقاعدہ اعتراف کر لیا گیا جس کا واضح ثبوت ہے کہ شہر میں دالوں گوشت دودھ روٹی کی سرکاری قیمتوں میں سرکاری طور پر اضافہ کرنے کے لئے ڈپٹی کمشنر نے نئی اضافہ شدہ قیمتوں کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا، مجسٹریٹوں کے عملہ کلرکوں پر قیمتیں چیک کرنے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق دال چنا موٹی 155 روپے، دال چنا باریک 140 روپے کلو، سفید چنا موٹا 200 روپے، سفید چنا باریک 185 روپے، دال مونگ 155 روپے، دال مسور 200 روپے، دال مسور باریک 220 روپے، دال ماش دھلی 260 روپے، دال ماش باریک 280 روپے، چاول 140 روپے، چاول ایری 70 روپے، دودھ 130 روپے لٹر، دھی 140 روپے، چھوٹا گوشت 1200 روپے، بڑا گوشت 600 روپے کلو، روٹی پتیری 10 روپے روٹی اور خمیری 13 روپے مقرر کی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…