بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان کا 16 کروڑ مالیت کی ادویات اور طبی سامان افغانستان بھیجنے کا فیصلہ

datetime 9  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ پاکستانی دواساز اداروں کی جانب سے 16 کروڑ روپوں کی ادویات اور طبی سازوسامان افغانستان بھجوایا جا رہا ہے جس پر ہم فارما کمپنیوں کے شکر گزار ہیں۔پاکستان فارما سیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات کے بعد انہوں نے ادویات اور طبی سازوسامان کے 9 ٹرک

وفاقی وزارت صحت اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کے حوالے کیے۔اس موقع پر ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عاصم رؤف، سابق چیئرمین اسد شجاع، امان اللہ شیخ، عثمان شوکت، حامد رضا، حسیب خان ،عاطف اقبال و دیگر بھی موجود تھے۔پاکستان کی فارما انڈسٹری کی جانب سے افغانستان کے لیے جمع کی گئی ادویات اور طبی سازوسامان کی مالیت تقریباً 16کروڑ روپے ہے جبکہ مزید کمپنیوں کی جانب سے ادویات و آلات کی صورت میں عطیات دینے کا سلسلہ جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر افغانستان میں صحت کی سہولیات اور افغانستان میں تربیت یافتہ طبی عملے کی فراہمی یقینی بنانے کی پوری کوششیں کر رہے ہیں۔ڈاکٹر فیصل سلطان کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان کو ادویات، آلات اور تربیت یافتہ طبی عملے کی شدید ضرورت ہے اور حکومت پاکستان افغانستان کو تربیت یافتہ ڈاکٹروں اور طبی عملے کی ضروریات پورا کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔انہوںنے کہاکہ افغانستان کی صحت کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے وزیراعظم کی سخت ہدایات کی روشنی میں ہیلتھ سروسز اکیڈمی آباد افغانستان میں طبی عملے کی تربیت کے لیے کام شروع کر چکی ہے۔معاون خصوصی نے کہا کہ ادویات اور آلات سے بھرے نو ٹرک افغانستان کے وزیر صحت ڈاکٹر قلندر عباد کے حوالے کردیے جائیں گے

جبکہ افغانستان میں پاکستان کی جانب سے قائم ہسپتالوں کو فعال کرنے کے لیے کوششیں بھی جاری ہیں۔پاکستان فارما سیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین قاضی منصور دلاور نے کہا کہ پاکستان کی فارما انڈسٹری افغانستان کی صحت کی ضروریات پوری کرنے کے لیے کوششیں جاری رکھے گی، اب تک پاکستانی کمپنیوں نے 16 کروڑ روپے کی ادویات اور طبی سازو سامان جمع کیا ہے جبکہ مزید کمپنیوں کی جانب سے ادویات اور طبی سازو سامان آنے کا سلسلہ جاری ہے جو افغانستان بھجوایا جاتا رہے گا۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…