اسلام آباد ( آن لائن) وزیرِ اعظم عمران خان سے مصر کی معروف کاروباری شخصیت نجیب اْنسی ساویرسی نے ملاقات کی ۔ نجیب انسی ساویرس نے حکومت کی کاروبار دوست پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا اور موجودہ صورتحال کو پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے موزوں ترین قرار دیا۔ اسکے علاوہ ملاقات میں پاکستان میں سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کے موجود وسیع مواقع اور ٹورازم سٹی کے میگا پراجیکٹ کے حوالے سے گفتگو کی گئی ۔