لاہور(این این آئی )ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے شوق نے نوجوان لڑکی کی جان لے لی۔تفصیلات کے مطابق پولیس ذرائع کے مطابق گذشتہ روز چک جھمرہ کے علاقہ میں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا جب 17 سالہ صباء مبینہ طور پر گھر میں پستول کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیو بنا رہی تھی کہ اچانک گولی چل گئی جس سے وہ موقع پر ہی چل بسی۔پولیس نے واقعہ کے دیگر پہلوؤں پر بھی تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔