گھوٹکی (این این آئی) ڈاکوں کی جانب سے حملے کی دھمکی کے بعد سکھر ملتان موٹروے پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں کے سرغنہ پرویز جاگیرانی نے ساتھی کو رہا نہ کرنے پر سکھر ملتان موٹروے پر حملے کی دھمکی دی تھی، جس کے بعد ضلع بھر کے تھانوں سے مزید
پولیس طلب کرلی گئی۔ بلٹ پروف جیکٹ کے ساتھ پولیس نے پوزیشن سنبھال لی۔ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس اسلحہ اور جیکٹ ہیں مگر چوکیاں اور مورچے نہیں ہیں۔ کھلے آسمان تلے موٹروے کی حفاظت کرنے پر مجبور ہیں۔ گھوٹکی موٹروے کچے کے علاقے کے قریب ہے، مورچے اور چوکیاں بنا کر دی جائیں۔