راولپنڈی(این این آئی)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے بھارت میں ہیلی کاپٹر حادثے میں جنرل بپن راوت اور ان کی اہلیہ سمیت 13 افراد کی ہلاکت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا اور آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے بھارت کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت کی ملٹری ہیلی کاپٹر حادثے میں اہلیہ اور 11 ساتھیوں سمیت ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔واضح رہے کہ جنرل بپن راوت ایئر بیس سے اپنی اہلیہ اور 12 ساتھیوں سمیت ملٹری کالج کے لیے روانہ ہوئے تھے تاہم ہیلی کاپٹر پرواز بھرنے کے بعد ہچکولے کھاتے ہوئے زمین بوس ہوگیا جس کے نتیجے میں 14 میں 13 افراد ہلاک ہوگئے۔
بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت کی ہلاکت پر آرمی چیف کا دکھ کا اظہار
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو ایک اور بڑا ریلیف















































