منگل‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2026 

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان بھارت سے آگے نکل گیا

datetime 8  دسمبر‬‮  2021 |

دبئی (آن لائن ) نٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی نے ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل کی تازہ ترین صورتحال جاری کردی ہے ۔بنگلہ دیش کیخلاف سیریز میں کلین سوئپ کے بعد پاکستانی ٹیم ٹیسٹ چیمپئن شپ کی رینکنگ میں دوسرے نمبر پر آگئی ہے جب کہ پہلے نمبر

پر سری لنکا موجود ہے۔ آئی سی سی کے جاری کردہ ٹیبل کے مطابق سری لنکن کرکٹ ٹیم نے 2021 سے 2023 کے درمیان شیڈول ٹیسٹ میچز میں سے اب تک 2 میچز کھیلے ہیں اور دونوں میں کامیابی حاصل کی ہے اور وہ 100 فیصد جیت کے مارجن کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہے۔اس کے علاوہ پاکستان نے اب تک 4 ٹیسٹ میچز کھیلے ہیں، 3 میں کامیابی اور ایک میں اسے شکست ہوئی ہے لہٰذا وہ 75 فیصد کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ بھارت نے 6 میچز کھیلے ہیں ، 3 میں اسے کامیابی ، ایک میں شکست اور 2 میچز ڈرا ہوئے ہیں اور وہ 58.33 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔اس کے بعد انگلینڈ، ویسٹ انڈیز، نیوزی لینڈ اور پھر بنگلادیش ہیں۔ 2021 سے 2023 کے درمیان شیڈول تمام ٹیموں کے ٹیسٹ میچز مکمل ہونے کے بعد ٹیبل پر موجود ٹاپ 2 ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل ہوگا۔ اس وقت ٹیسٹ چیمپئن شپ کا ٹائٹل نیوزی لینڈ کے پاس ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



موسمی پرندے


’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…