پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

ثاقب نثارکی مبینہ آڈیو کا معاملہ ، اٹارنی جنرل نے تحقیقاتی کمیشن کی تشکیل کی مخالفت کر دی

datetime 8  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ چیف جسٹس اطہر من اللہ کی عدالت نے ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو کی تحقیقات کیلئے دائر درخواست پر سماعت کی۔ اٹارنی جنرل درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے پر معاونت کیلئے عدالت میں پیش ہوئے ۔دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ یہ بتائیں یہ عدالت کس کو تحقیقات کیلئے ہدایت دے؟ جس پر اٹارنی جنرل

نے عدالت کو بتایا کہ درخواست آرٹیکل 199 کے تحت دائر کی گئی ہے، یوں لگتا ہے یہ پراکسی درخواست ہے جو انہوں نے دائر کی ہے ،ایسا تاثر نہیں ہونا چاہیے کہ درخواست گزار کسی اور کا کیس لڑ رہے ہیں، اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ ایک اور وزیراعظم تھا جسے مبہم عدالتی حکم پر پھانسی بھی دی گئی، بینظیر کی حکومت واپس بحال نہیں کی جاتی جبکہ میاں نوازشریف کی حکومت بحال کر دی جاتی ہے ماضی میں بریف کیس بھر کر بھی دیئے جاتے رہے ،درخواست گزار نے ماضی میں جانا ہے تو درخواست میں ترمیم کریں۔کیوں 2017 میں صرف جائیں ذوالفقار علی بھٹو تک جاتے ہیں جلا وطن کرنے کی سہولت ایک وزیراعطم کو دی جاتی ہے تو بھٹو کو کیوں نہیں؟ کبھی کبھی ہمیں پتہ نہیں ہوتا ہمیں کوئی اور استعمال کر رہا ہے ،یہ عدلیہ کو ہراساں کرنے اور دباؤ ڈالنے کا سیزن ہے ،کبھی کوئی آڈیو، کبھی کوئی بنایا گیا ڈاکومنٹ ریلیز کیا جاتا ہے، درخواست گزار نے 2017 کے واقعات کا ذکر کیا ہے یہ بھی پتہ لگانا

چاہیے سابق چیف جسٹس سجاد علی شاہ کو کیوں ہٹایا گیا؟رقم سے بھرے ہوئے سوٹ کیس کسے جاتے رہے؟جو بھی زندہ لوگ ہیں ان سب کا احتساب کر لیتے ہیں صرف چْن کر ایک وزیراعظم کیلئے پراکسی بن کر کیوں لوگ عدالت آرہے ہیں؟ہزاروں لوگوں کو نوکری سے نکال دیا گیا انکی کوئی ویڈیو نہیں آئی یہ پراکسی جنگ ہے ایک شخص کیلئے بار بار

ویڈیوز آ رہی ہیں ،ہر کوئی آج کہہ رہا ہے کہ میرے پاس دو ویڈیوز ہیں چار ویڈیوز ہیں سینکڑوں لوگوں کی زمینوں پر قبضہ ہو جاتا ہے اسکی کوئی ویڈیو نہیں آئی جس پر عدالت نے کہا کہ بارز کا عدلیہ کی آزادی کیلئے بڑی جدوجہد ہے، آج صلاح الدین کو سنتے ہیں جس پر اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ آج یوم حساب ہے وکلائ،ڈسٹرکٹ کورٹ کے

ججز کے کپڑے پھاڑ دیتے ہیں پھر ایک مذمت جاری کر دی جاتی ہے ۔بارنے ہی سپریم کورٹ میں کھڑے ہو کر چیف جسٹس کے خلاف نعرے لگائے جس پر صلاح الدین نے کہا اٹارنی جنرل ہر کیس کا ذمہ دار بار ایسوسی ایشن کو ٹھہرا رہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کے عدلیہ اور ججز کے خلاف بیانات نکال کر دیکھ لیں۔یہ توجہ ہٹانے کیلئے کہا جاتا ہے کہ 70

سال کا احتساب کریں یا کسی کا نہ کریں جس پر عدالت نے کہا اگر ہم آڈیو تحقیقات کی درخواست قابل سماعت بھی قرار دیں تو کیا ہوگا؟ جس پر اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ ماضی کے تمام معاملات کو بھی بحث کیلئے پارلیمنٹ بھیج دیں ایک سزا کیخلاف اپیل اس ہائیکورٹ میں چل رہی ہے اْس ایک اپیل کیلئے پوری عدلیہ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی گئی۔

جس پر درخواست گزار صلاح الدین ایڈووکیٹ نے کہا جن کے کیسز ہیں وہ عدالت نہیں آئے میرا موقف یہ ہے عدالتوں کو متنازعہ کیا جا رہا ہے عدلیہ تحقیقات کروا کر یہ سلسلہ روک سکتی ہے جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ آج کل ایڈوانس ٹیکنالوجی ہے کوئی بھی آڈیو یا ویڈیو بن سکتی ہے کوئی بھی آڈیو بنا کر کہہ دے اس پر تحقیقات کریں اس آڈیو پر تحقیقات شروع

کردیں تو زیر التواء اپیلوں پر کیا اثر پڑے گا؟ جس پر اٹارنی جنرل نے کہا کہ میں یہی کہہ رہا ہوں ساری چیزیں گھوم پھر کر ایک اپیل تک جاتی ہیں یہ پراکسی وار لڑی جارہی ہے اور صرف ایک کیس کیلئے ہیمیں خود ترمیمی درخواست دائر کرنے کو تیار ہوں ماضی سے احتساب کیا جائے جس پر صلاح الدین ایڈووکیٹ نے کہا کہ اٹارنی جنرل حکومت سے کہہ کر

ماضی کا جو احتساب کرنا ہے کر لیں اس کیس سے ماضی کے کیسزجوڑنے کی کیوں ضرورت پڑ رہی ہے بیان حلفی کا کیس اسی عدالت میں زیر التوا ہے ا،ڈیو کا معاملہ بھی قابل سماعت ہو سکتا ہے جس پر عدالت نے کہا کہ بیان حلفی کا معاملہ الگ ہے وہ بیان حلفی دینے والے خود عدالت آئے ہیں آپ جس آڈیو کی بات کر رہے ہیں اس پر آپ کو بھی یقین نہیں کہ

ٹھیک ہے معاملے پر کمیشن تو اس وقت بنے جب کوئی گرائونڈ موجود ہو،جن لوگوں کے کیسز ہیں وہ اگر کوئی آڈیو نہیں عدالت لاتے تو ہم کیوں کریں؟کوئی آڈیو کی اونر شپ لینے والا ہے؟بتائیں آپ کے پاس گرائونڈ کیا ہے اس درخواست کی؟جس کے جواب میں اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ درخواست ترمیم کر کے لائیں میں سارا معاملہ پارلیمنٹ لیکر

جاؤں گا۔درخواست میں ماضی کے معاملات پر بھی تحقیقات کی استدعا شامل کریں۔ عدالت نے درخواست گزار سے مکالمہ کیا کہ اٹارنی جنرل نے آپ کو بڑی آفر کی ہے جس پر اٹارنی جنرل نے کہا کہ میرا بنیادی اعتراض یہی ہے کہ یہ پراکسی پٹیشن ہے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل مکمل نہ ہو سکے ہائیکورٹ نے سماعت 24 دسمبر تک ملتوی کر دی ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…