ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے سروے میں پولیس اور عدلیہ سب سے زیادہ کرپٹ ترین قرار

datetime 8  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ، لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ، این این آئی)ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے ملک بھر میں کرپشن perception سروے 2021 جا ری کردیا جس میں ملک میں کرپشن، مہنگائی اور بے روزگاری کی بڑی وجوہات کے بارے میں پاکستانی عوام کی رائے طلب کی گئی تھی۔سروے میں عوام کی رائے میں بتایا گیا کہ کمزور احتساب ، طاقتور طبقے کی ہوس اور

کم تنخواہیں کرپشن کی سب سے بڑی وجوہات ہیں جب کہ حکومتی نااہلی ، کرپشن ، سیاست دانوں کی کار سرکار میں مداخلت اور پالیسیوں پر عدم عمل کی وجہ سے مہنگائی میں اضافہ ہوا۔سروے میں پاکستانی عوام نے پولیس کو ملک کاسب سے کرپٹ ترین ادارہ قراردیا جب کہ عدلیہ کو کرپشن میں دوسرے نمبر پر جگہ دی۔سروےکے مطابق، 92.9 فیصد پاکستانیوں کی رائے میں سب سے زیادہ مہنگائی تحریک انصاف کے دور میں ہوئی، 85 فیصد افراد کا کہنا تھا کہ پچھلے 3 سال میں ان کی آمدنی میں کمی آئی اور وہ موجودہ حکومت کی خود احتسابی سےبھی مطمئن نہیں۔66.8 فیصد عوام کا خیال ہےکہ احتساب کا عمل جانبدار انہ ہے جب کہ 50فیصد لوگوں کے خیال میں مہنگائی اور بے روزگاری میں اضافے کی وجہ حکومت کی نااہلی ہے۔23.3 فیصدکہتےہیں کہ مہنگائی اوربےروز گاری میں اضافےکی اصل وجہ کرپشن ہے، 9.6 فیصد عوام سمجھتےہیں کہ سیاستدانوں کی کار سرکار میں مداخلت مہنگائی اوربےروز گاری میں اضافےکی

اصل وجہ ہے۔16.6فیصد شہریوں کی رائے ہےکہ پالیسیوں پرعمل نہ ہونے کی وجہ مہنگائی اورکرپشن ہے، 51.9 لوگوں کاکہناہےکہ کرپشن کی اہم وجہ کمزوراحتساب ہے،29.3 فیصد لوگوں کی رائے ہے کہ طاقتور طبقے کی ہوس کی وجہ سےکرپشن ہے جب کہ 18.8فیصد لوگوں نے کرپشن کی اہم وجہ کم اجرت کو قرادیا۔دوسری جانب پیپلز پارٹی وسطی

پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات شہزاد سعید چیمہ نے کہا ہے کہ ٹرانسپرنسی انٹر نیشنل کی رپورٹ ہمارے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے،عام اور خاص کیلئے انصاف کے الگ الگ پیمانوں نے ہمیں تماشا بنایا،غور کرنا ہو گا کہ عدلیہ اور پولیس پر ہی کرپٹ ترین کی چھاپ کیوں لگی۔اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ 66فیصد عوام کا احتساب پر عدم اعتماد نظام

انصاف کی گراوٹ ظاہر کرتا ہے شہزاد سعید چیمہ نے مزید کہا کہ ،قومی اور انفرادی سطح پر دوھرے معیار کو ختم کرنا ہو گا،اگر،مگر،اور نظریہ ضرورت کی بجائے میرٹ کی بنیاد پر آگے بڑھنا ہو گا ،چیف جسٹس آف پاکستان اوراعلی پولیس حکام سر جوڑ کر بیٹھیں ۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…