جمعرات‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2025 

موجودہ حکومت میں بحرانوں کی فہرست لمبی ہوگئی ‘ نجانے کب ختم ہوگی‘اپیکا کا تہلکہ خیز انکشاف

datetime 7  دسمبر‬‮  2021 |

فیصل آباد(این این آئی)آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے ڈویژنل صدرچوہدری ذوالفقارعلی کاہلوں ،جنرل سیکرٹری چوہدری شہبازچٹھہ چیئرمین یاسرخورشیدرانا،سرپرست امجدحسین رندھاوا،سینئرنائب صدرو میاں مقصوداحمد،صداقت علی بلوچ،محمدعرفان نے اپنے

مشترکہ بیان میںکہا ہے کہ موجودہ حکومت میں بحرانوں کی فہرست لمبی ہوگئی ہے نجانے کب ختم ہوگی۔ ادویات، آٹا چینی اور پٹرول کے بعد اب سرکاری ملازمین کو ملازمتوں سے برخاست کرنے کابحران سراٹھا رہا ہے۔ پے درپے بحرانوں نے مہنگائی اور بے روز گاری کے مارے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔ شدیدمہنگائی کے باوجود تنخواہیں نہ بڑھا کر حکومت نے سرکاری ملازمین کی پریشانیوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ حکومت فوری طور پر ملازمین کی تنخواہوں میں کم از کم پچاس فیصد اضافہ کرے۔ انہوں نے کہاکہ ایپکا ملازمین کے مسائل کو ہر جگہ اٹھائے گی۔چوہدری ذوالفقار علی کاہلوں نے ممبران صوبائی و قومی اسمبلی سے مطالبہ کیاکہ ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کیلئے سینٹ اور قومی اسمبلی میں آواز بلند کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ صحت کا نظام تباہی سے دوچار ہے شہروں کی آبادی 1000 گنا بڑھ چکی ہے لیکن ملازمین اور شہریوں کے لیے 50 سالوں سے وہی ہسپتال ہیں۔ عوام اور ملازمین اپنے مریضوں کے ہمراہ دھکے کھانے پر مجبور ہیں اور ان کی کہیں شنوائی نہیں ہوتی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…