منگل‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2026 

سانحہ سیالکوٹ ٗ علما کا جمعہ کو یوم مذمت منانے کا اعلان

datetime 7  دسمبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)ملک کے مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام نے سانحہ سیالکوٹ کی مذمت اور سری لنکن حکومت و عوام سے تعزیت کرتے ہوئے جمعہ کو یوم مذمت منانے کا اعلان کردیا۔سری لنکن ہائی کمیشن اسلام آباد کے باہر دیگر علمائے کرام کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ سیالکوٹ واقعے نے پوری قوم کو ہلا کر رکھ دیا، سیاسی جماعتوں

سمیت ہر مکاتب فکر کے علما نے واقعے کی مذمت کی، ہم سری لنکن ہائی کمیشن، حکومت اور عوام سے اظہار تعزیت کرتے اور ان کے غم میں برابر شریک ہیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ واقعے میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دی جائے اور حکومت سے درخواست ہے کہ متاثرہ خاندان کو معاوضہ ادا کرے۔انہوںنے کہاکہ ہم نے سری لنکن ہائی کمشنر سے آکر ملاقات کرکے اپنے جذبات پہنچائے، یہ ایسا سانحہ ہے جس پر پورے ملک نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے اور سری لنکا ہمارا برادر ملک ہے اور ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے آئے ہیں۔پروفیسر ساجد میر نے کہا کہ سیالکوٹ واقعہ اسلامی تعلیمات کے منافی ہے اور اس ظالمانہ فعل کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے سربراہ قاری حنیف جالندھری نے کہا کہ یہ واقعہ انتہائی قابل مذمت ہے، ہم یہاں اظہار یکجہتی و ہمدردی کے لیے آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ علمائے کرام 10 دسمبر بروز جمعہ کو ‘یوم مذمت’ کے طور پر منائیں گے اور تمام مساجد و امام بارگاہوں میں اس سانحے کی مذمت کی جائے گی۔شیعہ علما کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ عارف واحدی نے کہا کہ پوری قوم کی نمائندگی ہم یہاں کر رہے ہیں، ہم متاثرہ خاندان اور سری لنکا کے پاس تعزیتی پیغام کے ساتھ آئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ کہ ہم اس شدت پسندی کی مذمت کرتے ہیں، یہ شدت پسندی پاکستان اور اسلام کے ساتھ دشمنی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



موسمی پرندے


’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…