بدھ‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2025 

نان بائی ایسوسی ایشن نے روٹی مزید مہنگی کرنے کا فیصلہ کر لیا

datetime 7  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)نان بائی ایسوسی ایشن نے آٹے کی قیمت میں اضافہ پر روٹی کا نرخ بڑھانے کا فیصلہ کر لیا ، ایسوسی ایشن کا آج بدھ کے روز ہنگامی اجلاس بلا لیا ہے جس میں روٹی10 سے 12 اورنان 15 سے 18 روپے کرنے کی تجویز پر غور کیا جائے گا۔نان بائی ایسوسی ایشن نے آج بدھ کے روز رحمان پورہ لاہور میں ہنگامی اجلاس بلا لیا ہے۔نان بائی ایسوسی ایشن کا کہناتھا کہ

آٹے کاتھیلہ 860 سے بڑھ کر 1100 روپے ہو گیا ہے جبکہ آٹا بوری 4800سے 6000 روپے ہو گئی۔نان بائی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ موجودہ قیمت پر نان روٹی نہیں بیچ سکتے۔آج بدھ کے روز نان بائی ایسوسی ایشن کے اجلاس میں روٹی10 سے 12 نان 15 سے 18 روپے کرنے کی تجویز زیر غور لائی جائے گی۔صوبائی دارلحکومت میں آٹا چکی مالکان نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ اور اوپن مارکیٹ میں ایک من گندم کی قیمت مسلسل 2600روپے کی سطح پر برقرار رہنے کے باعث ایک کلو چکی سے تیار کردہ آٹے کی قیمت میں3روپے اضافہ کر دیا ہے جس سے اس کی قیمت 85روپے سے بڑھ کر 88روپے ہوگئی ۔آٹا چکی مالکان کی جانب سے جاری کئے جانے والے نئے نرخ نامے کے مطابق چکی سے تیار کردہ آٹے کی نئی قیمت کا اطلاق فوری ہو گیاہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…