بدھ‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2025 

مختلف علاقوں میں شدید دھند کئی مقامات پرموٹروے بند

datetime 7  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کے باعث موٹروے کوکئی مقامات پرآمدورفت کے لئے بند رکھاگیا،حدنگاہ بہتر ہونے پر موٹروے کومرحلہ وارکھول دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق شدید کی صورتحال کی وجہ سے موٹروے ایم تھری کولاہور سے سمندری تک بند رکھاگیا۔ موٹر وے ایم 11 کوبھی دھند کی وجہ سے حد نگاہ کم ہونے پر لاہور سے سیالکوٹ تک بندرہی

۔صبح کے وقت دھند کی صورتحال بہتر ہونے پر موٹروے کو مرحلہ وارکھولا گیا ۔ترجمان کے مطابق سفر کرنے والوںکی حفاظت کوپیش نظر رکھتے ہوئے موٹروے کو بند رکھاگیا ۔قومی شاہراہ کو استعمال کرنے والوں سے درخواست ہے کہ وہ آگے اور پیچھے دھند والی لائٹس کا استعمال کر یں،غیر ضروری سفر سے گریز کیا جائے ، تیز رفتاری سے پرہیز کر یں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں۔معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کیاجائے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…