تین چار ماہ میں پیٹرول کے دام کم ہونے سے مہنگائی کم ہوجائے گی،شوکت ترین

6  دسمبر‬‮  2021

پشاور(این این آئی) وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ مہنگائی صرف روپے کی قدر میں کمی وجہ سے نہیں ہوئی اور تین چار ماہ میں پیٹرول کے دام کم ہونے سے مہنگائی کم ہوجائے گی۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شوکت ترین نے چوہدری سرور

کے بیان پر کہا کہ چوہدری سرور کو اکنامسٹ نہیں کہہ سکتے، آئی ایم ایف کی اسٹمپ لگ جائے تو دیگر بینک آپ کو قرضہ دینے لگتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی صرف روپے کی قدر میں کمی وجہ سے نہیں ہوئی او تین چار ماہ میں پیٹرول کے دام کم ہونے سے مہنگائی کم ہوجائے گی۔شوکت ترین کا کہنا تھا کہ حکومت میں آئے تو عمران خان سعودیہ، چین، امارات اور قطرگئے، عمران خان نے کہا تھا کبھی کسی سے نہیں مانگوں گا لیکن مانگا کیونکہ قرض دینے کے لیے 28 ارب ڈالر لانا تھا، قرضے دینے اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کے باعث آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا۔مشیر خزانہ نے بتایا کہ کراچی میں میرا ووٹ رجسٹرڈ ہی نہیں تھا، میرا ووٹ پہلے لاہورمیں رجسٹرڈ تھا اور اب مردان میں رجسٹرڈ ہے، میرا شناختی کارڈ مردان سے ہے، یہاں سے سینیٹر منتخب ہوا تو پہلے کی طرح کے پی کے لیے کام کروں گا۔شوکت ترین کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخواسے سینٹ الیکشن اس لیے لڑرہا ہوں کہ یہاں میرا سسرال ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…