منگل‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2026 

کورونا کی نئی قسم اومیکرون، پاکستان نے کیٹیگری سی میں مزید آٹھ ممالک شامل کر دیئے

datetime 6  دسمبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا کی نئی قسم اومی کرون کے پھیلائو کے مدنظر کیٹگری سی میں شامل ممالک سے مسافروں کی آمد پر پابندی لگاتے ہوئے فہرست میں مزید 8 ممالک شامل کر دیئے، پاکستان آنے والے مسافروں کیلئے کورونا کی ویکسین لگوانا لازم ہوگا۔این سی او سی نے کورونا وائرس کی نئی قسیم اومی کرون کے پھیلائوکے

کیٹگری سی ممالک کے مسافروں کے پاکستان آنے پر پابندی لگا دی۔ کیٹگری سی کے ممالک سے ضروری سفر کی صورت میں استثنیٰ کیلئے قائم خصوصی کمیٹی سے استثنیٰ کا سرٹیفکیٹ لینا ہوگا۔ کیٹیگری سی ممالک کی فہرست میں جنوبی افریقہ، یوکرین، کروشیا، ہنگری، نیدرلینڈ اور آئرلینڈ شامل ہیں،سلووینہ، ویتنام، پولینڈ، زمبابوے، نمیبیا، لیسوتھو، ایسواتینی اور بوٹسوانا بھی کیٹگری سی ممالک کی فہرست میں شامل ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستان آنے والے تمام مسافروں کے لیے کورونا ویکسین لگوانا لازم ہوگی، پاکستان کا سفر کرنے والے 6 سال سے زائد عمر کے کے افراد کے لیے پی سی آر ٹیسٹ بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔این سی او سی کے مطابق کم المدتی ویزے پر کیٹیگری سی ممالک جانے والے پاکستانی شہریوں اور ان ممالک سے بے دخل کئے جانے والے افراد کو استثنیٰ کے سرٹیفکیٹ کے بغیر واپس آنے کی اجازت ہوگی۔ ویزا یا اماراتی آئی ڈی کی مدت ختم ہونے اور غیر قانونی تارکین وطن کے لیے پاکستان آمد کیلئے ضروری ویکسی نیشن کی شرط سے استثنیٰ حاصل ہوگا، کسی بیماری میں مبتلا افراد، حاملہ خواتین اور جزوی ویکسین لگوانے والوں کو بھی لازمی ویکسینیشن سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



موسمی پرندے


’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…