سرگودھا(این این آئی)سرگودھا میں پولیس کی ملی بھگت سے خواتین نے ساتھیوں کے ہمراہ تاجر سے گن پوائنٹ پر 2 لاکھ 35 ہزار کی نقدی،بینک چیک اور موبائل فون چھین کر غیر اخلاقی ویڈیو بنا لی جس کے زریعے اڑھائی لاکھ روپے طلبی کی بلیک میلنگ پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی جبکہ مدعی کو پولیس کے زریعے دھمکیاں ملنے لگیں۔زرائع کے
مطابق بلاک 2 کے تاجر تنویر اختر کو گل والا کی خاتون نے کال کر کے بچے کی ملبوسات کے بنانے گھر بلوا کر اپنے ساتھی مردوخواتین کے زریعے گن پوائنٹ پر 2لاکھ 35 ہزار کی نقدی،30 ہزار کا بینک چیک اور قیمتی موبائل فون چھین لیا اور دوشیزہ کے ساتھ قابل اعتراض ویڈیو بنا کر بلیک میل کرتے ہوئے گھر سے نکال کر اڑھائی لاکھ کا تقاضا کر دیا جس پر تاجر نے تھانہ اربن ایریا میں مقدمہ درج کروا دیا تو پولیس کے زریعے دھمکی آمیز فون کالز پر گینگ کو پولیس کی سرپرستی حاصل ہونے کا انکشاف ہوا۔جن کی ملی بھگت سے گروہ نے ایک سال قبل اسی مکان میں سے ایک واردات کی جس کا مقدمہ درج ہے جبکہ ان واردات میں ملوث ارکان کا بین الاضلاعی گروہ سے تعلق ہونے کے ساتھ ملک کے مختلف تھانوں میں چار مقدمات اوردرجنوں درخواستیں زیر تفتیش ہیں۔