منگل‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2026 

افسوس کہ میں پریانتھا کی جان نہیں بچا سکا، پریانتھا ایماندار افسر تھا، پریانتھا صاحب اردو زبان پڑھ لکھ نہیں سکتے تھے، منیجر ملک عدنان نے تفصیلات بتا دیں

datetime 6  دسمبر‬‮  2021 |

لاہور(این این آئی)سیالکوٹ واقعہ میں سری لنکن شہری پریانتھا دیاوادنا کی جان بچانے کی کوشش کرنے والے ملک عدنان نے کہا ہے کہ انسانیت کے ناطے سری لنکن شہری کی جان بچانے کی کوشش کی تھی جو ہر انسان کو کرنا چاہیے، ذہن میں یہ بات بھی تھی کہ واقعہ سے کہی

ملک کا امیج خراب نہ ہو اس لئے بھی جان کی بازی لگادی۔افسوس کے ان کی جان نہ بچا سکا، پریانتھا ایماندار افسر تھا، پریانتھا صاحب اردو زبان پڑھ لکھ نہیں سکتے تھے، نجی وی سے گفتگوکرتے ہوئے ملک عدنان نے کہا کہ ایک میٹنگ میں تھا کہ مجھے اطلاع ملی کہ پریانتھا صاحب نے کسی بات پر ورکرز کو ڈانٹا ہے جس پر لوگ ان کے آفس کے باہر جمع ہورہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم تین بندے واقعہ سے پہلے ان کے آفس کے باہر سیڑھیوں پر کھڑے ہوگئے مگر لوگ زیادہ تھے۔انہوں نے کہا کہ اس دوران پریانتھا صاحب آفس سے باہر آگئے اورآفس کے باہر جمع لوگوں نے ان کو پکڑ کر مارنا شروع کیا۔ملک عدنان کا کہنا تھا کہ ہم نے انہیں بچانے کی بھرپور کوشش کی تھی۔انہوں نے کہا کہ تمعہ شجاعت کے اعلان پر وزیراعظم کا شکرگزار ہوں جنہوں نے میرے اقدام کو مثبت طور پر پیش کرکے دنیا تک پہنچایا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



موسمی پرندے


’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…