اسلام آباد(آن لائن)وزیر اعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم نے ملاقات کی ہے۔ذرائع کے مطابق عسکری قیادت کی پیر کے روز وزیراعظم ہاوس آمد ہوئی جہاں سول اور عسکری قیادت نے اہم اجلاس میں شرکت کی۔ذرائع کے مطابق کورکمانڈر پشاورلیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی اجلاس میں شریک ہوئے جبکہ اہم وفاقی وزراء بھی موجود تھے۔اجلاس میں ملک کی سلامتی امور اور سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ ملاقات میں اہم سرحدی امور اور افغانستان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کے مطابق سانحہ سیالکوٹ کے تناظر میں قومی ایکشن پلان پر موثر عمل درآمد کو یقینی بنانے پر بھی بات چیت کی گئی۔قومی و داخلی سلامتی اور خطے میں رونما ہونے والی تبدیلیوں پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔
وزیر اعظم سے آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کی انتہائی اہم ملاقات
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)
-
حنا جاوید قتل کیس: مقتولہ سے زیادتی بھی کی گئی، ملازم سے ڈی این اے میچ کرگیا
-
بھارت اور ویسٹ انڈیز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں چھکوں کی برسات، نیا عالمی ریکارڈ قائم
-
گرج چمک کے ساتھ بارش،محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی
-
رات کو نوڈلز کھائے، صبح پورا خاندان مردہ پایا گیا
-
شریاس ائیر نے اپنی ٹیم کی اننگ تین گیندیں قبل ختم کر کے سب کو حیران کر دیا
-
سعودی عرب میں نئے قوانین کا اعلان، خلاف ورزی پر بھاری جرمانوں کا فیصلہ
-
پاکستان میں سریے اور سیمنٹ کی قیمتیں، آج کے تازہ نرخ
-
زلزلے کے جھٹکے،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے
-
توشہ خانہ کا جولائی تا ستمبر 2026 کا ریکارڈ جاری، اہم نام سامنے آگئے
-
گورنر راج میں حصہ اور گورنرشپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ شدید ناراض ہیں، محسن نقوی
-
جڑواں شہروں میں چلنے والی میٹرو بس سروس کو عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان
-
گلشن حدید میں ایک گھر سے 5 لاشیں ملنے کا کیس، میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی
-
سلمان خان کے بیڈروم میں نادیدہ وجود، پراسرار واقعات کا انکشاف



















































