بدھ‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2025 

عمران خان کی حکومت آنے پر سندھ کی عوام پر کی گئی تمام زیادتیوں اور ظلم کا حساب شروع گا اور ظالموں کو سر چھپانے کی بھی جگہ نہیں ملے گی،عمران اسماعیل

datetime 5  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے عمر کوٹ کے دورہ کے موقعہ پر ورکرز کنونشن سے خطاب کیا۔ گورنر سندھ نے اپنے خطاب میں کہا کہ سندھ کا مقدمہ بھرپور انداز میں لڑا جائے گا اور میں خود وزیراعظم عمران خان کے سامنے سندھ کا مقدمہ رکھوں گا۔

گورنر سندھ نے کہا کہ سندھ کی عوام بھرپور انداز میں عمران خان کے استقبال کیلئے تیار ہے ، 2023 میں سندھ میں بھی تبدیلی آئے گی اور جس دن سندھ میں عمران خان کی حکومت آئے گی اس دن سندھ کی عوام پر کی گئی تمام زیادتیوں اور ظلم کا حساب شروع گا اور ظالموں کو سر چھپانے کی بھی جگہ نہیں ملے گی۔ گورنر سندھ نے کہا کہ سندھ کے سرکاری ملازمین کسی کے ذاتی ملازم نہ بنیں جبکہ سرکاری ملازم بھی عوام سے زیادتی کرنے سے گریز کریں۔ گورنر سندھ نے پولیس محکمہ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ سندھ کی عوام پر کئے جانے والے ظلم کو بند کرے اور اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے سندھ کی عوام کے مسائل کوحل کریں اور ان کا بھرپور ساتھ دیں۔ گورنر سندھ نے حیسکو کے حوالے سے کہا کہ حیسکو سندھ میں مسلسل زیادتیاں کررہا ہے، حیسکو کا کام یہ دیکھنا نہیں کہ کون کس جماعت کا ہے۔ انہوں نے مذید کہا کہ جن لوگوں کو ٹرانسفارمرز کی ضرورت ہے انہیں فراہم نہیں کیا جارہا ہے بلکہ مخصوص لوگوں کے کہنے پر دئیے جارہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…