ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

این اے 133 ضمنی الیکشن،غیر حتمی غیر سرکاری نتائج، پاکستان مسلم لیگ (ن) نے میدان مار لیا

datetime 5  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ، این این آئی)این اے 133 ضمنی الیکشن میں تمام پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ سامنے آ گیا ہے، جس میں ن لیگ کی امیدوار شائستہ پرویز ملک 46 ہزار811 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ پیپلزپارٹی کے امیدوار اسلم گل 32 ہزار 313 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے،اس طرح تحریک انصاف کے امیدوار کی غیر موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ن لیگ نے فتح سمیٹ لی ہے،

واضح رہے کہ غیر ملکی مبصرین نے بھی این اے 133کے ضمنی انتخاب کا جائزہ لینے کے لئے حلقے کا دورہ کیا۔غیر ملکی مبصرین کے وفد نے حلقہ این اے133کے ضمنی انتخاب کی ووٹنگ کیلئے قائم کئے گئے پولنگ اسٹیشن نمبر 43،44اور45کادورہ کیا۔مبصرین نے ووٹنگ کے عمل کی ویڈیو بنائی اور نوٹس بھی بناتے رہے۔غیر ملکی مبصرین نے الیکشن کمیشن کے عملے سے بھی معلومات حاصل کیں۔حلقہ این اے 133کے ضمنی انتخاب کے موقع پر پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ(ن) کے کارکنان انتہائی پرجوش رہے اوراپنی اپنی قیادت کے حق میں نعرے لگاتے رہے،ایک دوسرے کے قریب پولنگ کیمپ لگانے کی کوشش میں کارکنوں میں توں تکراربھی ہوئی لیکن سکیورٹی پر تعینات پولیس اہلکار بیچ بچاؤ کرادیا۔ ضمنی انتخابات کے موقع پر مسلم لیگ(ن) اور پیپلز پارٹی کی جانب سے کارکنوں کے لئے قناعتیں اور ٹینٹ لگا کرپولنگ کیمپ بنائے گئے جہاں پر بڑی تعدادمیں مرد و خواتین کارکنان موجود رہے۔ اس موقع پر دونوں جماعتوں کے کارکنان اپنے رہنماؤں کی آمد پر دیکھو دیکھو کون آیا شیر آیا شیر آیا،شریف برادران اورجئے بھٹو،آصف زرداری اور بلاول بھٹو کے حق میں نعرے لگاتے رہے۔گورنمنٹ ہائی سکول المشہور لال سکول میں پیپلز پارٹی اور (ن)لیگ کے کارکنان کے درمیان تکرار ہو گئی تاہم موقع پر موجود پولیس اہلکاروں نے بیچ بچاؤ کر ادیا

اور پیپلز پارٹی کو اپنا پولنگ کیمپ مسلم لیگ (ن) سے دور ہٹانے کی ہدایت کر دی۔واضح رہے کہ این اے 133کے ضمنی انتخاب کے موقع پر مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی جانب سے متحرک کارکنوں کے لئے ناشتے کا اہتمام کیا گیا۔مسلم لیگ (ن) کی جانب سے گرین ٹاؤن باگڑیاں میں جبکہ پیپلز پارٹی کی جانب سے پیکو روڈ پر ناشتے کا اہتمام کیا گیا۔ متحرک کارکنوں کی نان چنے،انڈا،کوفتہ،حلوہ پوری اورچائے سے تواضع کی گئی۔دوسری جانب

تحریک انصاف کی جانب سے این اے 133کے ضمنی انتخاب کے موقع پر اپنے ووٹرز کو گھر وں پر رہنے کی اپیل کی گئی تھی۔تحریک انصاف وسطی پنجاب کے صدر سینیٹر اعجازچوہدری نے کہا کہ پارٹی کاامیدوار مقابلے میں نہ ہونے کی وجہ سے ہم نے ووٹرز سے گھروں میں رہنے کی اپیل کی تھی۔ ہمارا پیشگی فیصلہ تھا کہ ہم کسی دوسری امیدوار کو ووٹ نہیں دیں گے۔انہوں نے کہا کہ ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کے بغیر این اے 133میں ضمنی الیکشن انتخابی عمل کے نام پر سیاہ دھبہ ہے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…