بدھ‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2025 

پڑوسی کے کپڑے چْرانے پر عرب شہری بیوی سے طلاق لینے عدالت پہنچ گیا

datetime 5  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قاہرہ ( آن لائن ) مصر میں 30 سالہ شوہر پڑوسی کے کپڑے چْرانے کا الزام لگاتے ہوئے بیوی سے طلاق لینے عدالت پہنچ گیا،مصری شخص نے درخواست میں مو قف اختیار کیا کہ اس کی 22 سالہ بیوی جب گھومنے جاتی تھی تو پڑوسی خاتون کے کپڑے ادھار لیتی تھی لیکن پھر

انہیں واپس نہیں کرتی تھی۔ شوہر نے اہلیہ پر الزام عائد کیا کہ بیوی نے یہ دھمکی بھی دی تھی کہ اگر وہ اس سے کپڑے واپس مانگیں گے تو وہ انہیں مارے گی۔مصری شخص نے کہا کہ پڑوسی نے مجھے روکا اور کہا کہ آپ کی اہلیہ کپڑے واپس نہیں کرتیں ہم پولیس کو رپورٹ کریں گے، اس لیے میں نے انہیں نئے کپڑے خرید کر دیے تاکہ قانونی مسائل سے بچا جاسکے لیکن پھر بھی اہلیہ نے ان لوگوں کی پٹائی کردی۔انہوں نے مزید کہا کہ میں اہلیہ کے گھر گیا اور اس سے طلاق مانگی لیکن اس نے انکار کردیا۔مصری شخص نے مزید کہا کہ میرے پاس فیملی عدالت جانے اور طلاق، ہرجانے کے لیے فائل کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا لیکن یہ کیس ابھی تک زیر التوا اور کیس کا فیصلہ نہیں ہوا ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…